بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 75 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 75

75 ڈاکٹر مرزا محمد یوسف ایاز ذاتِ محمد نور مجسم مبر رسالت فخر دو عالم بحر سخاوت امن کے قلزم صلی اللہ علیہ وسلم نور سراپا شمع ہدایت رحمت عالم قلزم شفقت سب سے اعلیٰ ذات مکرم صلی اللہ علیہ وسلم مخزن رحمت مصدر حکمت گنج سعادت بحر سخاوت نور کے عنواں سید اعظم صلی اللہ علیہ وسلم مشعل عرفاں حامل قرآں نور کے عنوان سایہ رحماں ہادی برحق شاہ معظم صلی اللہ علیہ وسلم عشق و وفا میں ماہ تاباں حسن وادا میں مہر درخشاں علم و عمل میں رہبر اعظم صلی اللہ علیہ وسلم اول و آخر سرور عالم دنیا و دیں میں سب سے مقدم ماه نبوت نیر اعظم صلی اللہ علیہ وسلم برتر آپ کی ہے سرداری فیض رہیں گے آپ کے جاری صلی اللہ علیہ وسلم آپ ہیں سب نبیوں کے خاتم (خالد دسمبر ۹۱۸۴ء)