بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 47 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 47

47 خلاف عقل و دانش ہے کہ آدم کو خدا کہیئے بعید از آدمیت ہے جو بالکل ہی جُدا کہیئے چراغ آمنہ یا شمع تابان حرا کہیئے نوید ابن مریم ابن آذر کی دعا کہیئے جو ملجائے مساکیں اور ماوائے سلاطیں ہو خدا لگتی کوئی کہہ دے کہ اُس محسن کو کیا کہیئے تیری تصویر کے دونوں ہی رُخ روشن سے روشن ہیں محمد مصطفی کہیئے کہ احمد مجتبی کہیئے اگر کہیئے یم ذخار ذات حق تعالیٰ کو تیری امت کو کشتی اور تجھ کو ناخدا کہیئے حسن اس پختہ سالی میں ترے اشعار نا پختہ تم ہی کہہ دو مناسب ہے؟ کہ ان کو دلربا کہیئے حضرت حکیم خلیل احمد مونگھیری ہوئے ہیں گو ہزاروں انبیائے صادقیں پیدا نہ ہوتا آسماں پیدا نہ ہوتی یہ زمیں پیدا محمد مصطفیٰ ان میں ہوئے اکمل تریں پیدا اگر ہوتے نہ اس دنیا میں ختم المرسلین پیدا