بدرگاہ ذیشانؐ — Page 46
46 وحی و الهام غلامی میں ترکی پاتے ہیں اللہ اللہ ترے خُدام رسولِ عربی تربیت سے تری اونٹوں کو چرانے والے بن گئے والی و حکام رسولِ عربی فیض صحبت سے تری بن گئے بھائی بھائی سب گل اندام و سیه فام رسولِ عربی تو نے جو بات کہی ہو گئی پتھر کی لکیر حکمت ترا ہر کام رسولِ عربی جان آرزو ہے کہ تری مدح و ثنامیں گذریں زندگی کے ہیں جو ایام رسولِ عربی رب کعبہ سے دعا ہے کہ ترے صدقے میں نیک حافظ کا ہو انجام رسولِ عربی حسن رہتاسی پس از حمد خدا نعتِ جناب مصطفی کہیئے بھری مجلس میں اوصاف حبیب کبریا کہیئے مگر یہ شرط لازم ہے کہ ہراک شعر پر میرے دُعا کرتے ہوئے صلِ عَلَى صَلِ علیٰ کہیئے جسے بدر الدجی کیلئے جسے شمس الضحا کہیئے غلط ہوگا اگر اس خوبرو کو مہ لقا کہیئے