بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 45 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 45

45 دین اسلام ہے بے عیب، مکمل، جامع اسکے قائل ہیں سب ادیان مدینے والے اپنا کرے قربان جو تیری خاطر اُسے ہوتا نہیں نقصان مدینے والے ہے میخانفسی تیری کہ فرمایا ہے تو نے ہر درد کا درمان مدینے والے تیرے اُسوہ سے مشرف ہو بطرزا حسن سچے مسلم کی ہے پہچان مدینے والے تجھ سا ہو شافع مقبول تو پھر کیوں ہوگا امتی تیرا پریشان مدینے والے جو بھی آیا تیرے در پر کبھی خالی نہ گیا میری مشکل بھی ہو آسان مدینے والے خوش نصیبی ہے یہ اکمل کی کہ روز محشر ہاتھ میں ہو ترا دامان مدینے والے الفضل ۱۵ مارچ ۱۹۴۱ء) حافظ محمد سلیم اٹاوی فیض جاری ہے ترا عام رسولِ عربی ہو عطا مجھ کو بھی اِک جام رسولِ عربی کون ہے فیض سے محروم ترے، عالم میں کس پہ تیرا نہیں انعام رسولِ عربی نہ ہوا ہے نہ جہاں میں کہیں پیدا ہو گا تجھ سا محبوب دل آرام رسول عربی تیری ہر بات ہے اے ختم رسل اک آیت تیرا ہر قول ہے الہام رسولِ عربی زندہ ہوتے تو اطاعت تری کرتے عیسی تجھ پہ نعمت کا ہے اتمام رسولِ عربی