بدرسوم و بدعات

by Other Authors

Page 68 of 73

بدرسوم و بدعات — Page 68

118 117 ون واہ۔رخصتی سے کچھ دن قبل لڑکے والے آ کرلڑکی کو کمرہ میں سوٹ پہناتے اور پیسے دیتے ہیں اور بٹھا جاتے ہیں اور لڑ کی رخصتانہ کے دن تک اس کمرہ میں رہتی ہے۔دولہا کے گھر کی عورتیں پلیٹ میں مہندی سجا اور موم بتیاں جلا کر گانا گاتی ہوئی دولہن کے گھر جاتی ہیں اور وڈیو فلم بنائی جاتی ہے۔دلہن کے گھر والے مٹھائی لے کر آتے ہیں اور دولہا کو مٹھائی کھلاتے ہیں اور آدھا ٹکڑا واپس لے جا کر دولہن کو کھلایا جاتا ہے۔دولہا کو جو مٹھائی کھلائی جاتی ہے اس سے دولہا کی سالیاں پیسے لیتی ہیں۔دولہا دولہن والے دونوں دن مقرر کر کے رشتہ داروں وغیرہ کو بلاتے ہیں اور دعوت کرتے ہیں جسے دعوت کی کہتے ہیں آنے والی مہمان عورتیں پیسے دیتی ہیں اور میزبان عورتیں مٹھائی کھلاتی ہیں۔پیسے دینا اور مٹھائی کھلانا لازم ملزوم ہے۔شادی بیاہ کی مخلوط دعوتیں۔علیحدہ انتظام کے تحت بھی عورتوں میں مرد حضرات چلے جاتے ہیں بری کی نمائش کرنا مردوں کا موبائل فون کے ذریعہ خواتین کی تصویر میں اتارنا ماڈرن کہلانے کے شوق میں پردہ کا خیال نہ رکھنا وفات کے موقع کی بدرسومات سیاپا اور نوحہ وغیرہ کرنا کئی کئی دن تک سوگ منانا شادی کے قابل بیوہ کا نکاح نہ کرنا حلقہ باندھ کر قرآن کا چکر دینا قل اور چہلم کرنا۔نیاز پکانا قرآنی خوانی کرنا میت کے ساتھ روٹیاں ، چھوہارے، نمک اور غلہ وغیرہ لے جانا میت کے کفن پر کلمہ لکھنا اور میت کے ساتھ پنج سورہ یا قرآن دفن کرنا قبروں پر پھول چڑھانا اور اگر بتیاں جلانا اور مقررہ ایام میں ثواب کیلئے کھانا پکانا فاتحہ خوانی کرنا اسقاط کرنا اور قرآن پھرانا یعنی روٹیوں پر قرآن پڑھنا تاریخ مقرر کر کے ثواب پہنچانے کے لئے کھانا دینا۔جمعرات کا ختم ، ماہوار ختم ، چہلم ، سہ ماہی ختم ،ششماہی اور سالانہ ختم طعام کا ثواب مردوں کو پہنچانا میت کے اٹھانے سے لے کر قبر میں اتارنے تک کلمہ کا اونچی آواز میں ورد کرنا قبر پکی کرنا قبر تیار کرنے کے لئے استعمال ہونے والے اوزار قبر پر دھونا تا قبر کی مٹی اوزار کے ساتھ نہ جائے۔