بدرسوم و بدعات

by Other Authors

Page 69 of 73

بدرسوم و بدعات — Page 69

119 120 قبروں پر چراغ جلانا۔اور عرس وغیرہ منانا چھاتی پیٹنا اور لمبے لمبے بین کرنا ماتم پرسی اور چہلم گھی اور کھانڈ کا عمل جاری کرنا جس گھر میں موت ہو اس کی مستورات کا ایک سال تک اجلا کپڑا نہ پہننا جس مکان میں فوتیدگی ہوئی اس مکان کی مرمت اور صفائی ایک سال تک ممنوع ہے۔مستورات ایک سال تک آنکھوں میں سرمہ اور سر میں تیل نہیں لگا سکتی۔دال روٹی کے علاوہ کوئی کھانا نہیں عید اور تہوار میں بھی شریک نہیں ہوسکتیں۔اللہ تعالیٰ سے شکوے کرنا کہ تو نے اسے کیوں مارا وغیرہ۔عورتوں کا مل کر بلین ڈالنا جھوٹی خوشامد کر کے رونا اور بین کرنا اور مرحوم کے لئے ایسی خوبیاں جن کا کوئی تعلق نہیں بیان کرنا رونے پیٹنے کے واسطے مرگ والے کے گھر دو تین دفعہ عورتیں جاتی ہیں۔مرنے والے کا عرس منانا قبر پرستی قبر پرستی ، پیر پرستی اور متفرق رسوم پیر پرستی: بعض لوگ پیروں کے سامنے جھکتے اور انہیں سجدہ کرتے ہیں اور قبروں پر چڑھاوے چڑھاتے اور نیاز دیتے ہیں اور قبروں پر سجدہ کرتے اور قبر کی مٹی کو متبرک سمجھتے ہیں اور مرحوم بزرگوں کو پکارتے اور ان سے مراد میں مانگتے ہیں۔قبروں کی طرف سفر کرنا قبروں پر بیٹھنا اور نماز و قرآن پڑھنا قبروں پر گنبد بنانا اور قبروں کو پکا بنانا۔قبروں پر چراغ جلانا تصاویر لگانا اور بزرگوں کی تصاویر لٹکانا اور تعظیم کرنا غیر اللہ کو پکارنا عرس کا دن مقرر کرنا اور منانا۔اوراد و وظائف مولود خوانی تعویذ گنڈے کرنا رہبانیت ایک رکعت میں قرآن ختم کرنا قضائے عمری ادا کرنا احتیاطی جمعہ پڑھنا شب برات۔بارہ وفات۔گیارہویں اور محرم کی رسوم تاریخوں اور دنوں کو منحوس سمجھنا