بدرسوم و بدعات — Page 44
72 71 يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَوَاةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِين (البقره: 154) ترجمہ : اے ایمان والو! صبر اور دعا کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگو۔اللہ تعالیٰ يقيناً صابروں کے ساتھ ہوتا ہے۔ان آیات سے معلوم ہوا کہ مومن کو صرف صبر اور دعا سے کام لینا چاہئے۔اسی - صورت میں اللہ تعالیٰ کی مدد اور رضامندی حاصل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس مصیبت کا نعم البدل عطا فرماتا ہے۔وفات کے موقع پر کیا جائز ہے اور کیا نا جائز ؟ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔ماتم کی حالت میں جزع و فزع اور نوحہ یعنی سیا پا کرنا اور چیخیں مار کر رونا اور بے صبری کے کلمات زبان پر لانا یہ سب ایسی باتیں ہیں جن کے کرنے سے ایمان کے جانے کا اندیشہ ہے اور یہ سب رسمیں ہندوؤں سے لی گئی ہیں۔جاہل مسلمانوں نے اپنے دین کو بھلا دیا اور ہندوؤں کی رسمیں اختیار کر لیں۔کسی عزیز اور پیارے کی موت کی حالت میں مسلمانوں کے لئے یہ حکم قرآن شریف میں ہے کہ صرف إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون کہیں یعنی ہم خدا کا مال اور ملک ہیں۔اسے اختیار ہے جب چاہے اپنا مال لے لے اور اگر رونا ہو تو صرف آنکھوں سے آنسو بہانا جائز ہے اور جو اس سے زیادہ کرے شیطان ہے۔برابر ایک سال تک سوگ رکھنا اور نئی نئی عورتوں کے آنے کے وقت یا بعض خاص دنوں میں سیا پا کرنا اور باہم عورتوں کا سرٹکرا کر چلانا رونا اور کچھ کچھ منہ سے بکواس کرنا اور پھر برابر ایک برس تک بعض چیزوں کا پکانا چھوڑ دینا اس عذر سے کہ ہمارے گھر میں یا ہماری برادری میں ما تم ہو گیا ہے یہ سب نا پاک رسمیں اور گناہ کی باتیں ہیں جن سے پر ہیز کرنا چاہیے۔“ ( فتاویٰ حضرت مسیح موعود " صفحہ 103 بحوالہ فقہ احمدیہ صفحہ 264) وفات والے کے گھر کھانا بھیجوانا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ کیا یہ جائز ہے کہ جب کسی بھائی کے گھر میں ماتم ہو جائے تو دوسرے لوگ اپنے گھر میں اس کا کھانا تیار کریں۔اس پر آپ نے فرمایا۔نہ صرف جائز بلکہ برادرانہ ہمدردی کے لحاظ سے یہ ضروری ہے کہ ایسا کیا جاوے“ قل خوانی حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔پہنچتے ہیں۔“ ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 233) قل خوانی کی کوئی اصل شریعت میں نہیں ہے۔صدقہ دعا اور استغفار میت کو ( ملفوظات جلد 3 صفحہ 605) دو ہمیں تعجب ہے کہ یہ لوگ ایسی باتوں پر امید کیسے باندھ لیتے ہیں۔دین تو ہم کو صلى الله نبی کریم علے سے ملا ہے اس میں ان باتوں کا نام تک نہیں صحابہ کرام بھی فوت ہوئے کیا کسی کے قل پڑھے گئے؟ صد ہا سال کے بعد اور بدعتوں کی طرح یہ بھی ایک بدعت نکل آئی ہوئی ہے۔“ فاتحه خوانی - لملفوظات جلد 3 صفحه (605) ایک شخص نے مجلس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سوال کیا کہ میت کے لئے فاتحہ خوانی کے لئے جو بیٹھتے ہیں اور فاتحہ پڑھتے ہیں۔آپ نے فرمایا یہ درست ]