ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 20
20 ” یعقوب سے یوسف پیدا ہوا یہ اُس مریم کا شوہر تھا جس سے یسوع پیدا ہوا جو مسیح کہلاتا ہے۔“ خدا تعالیٰ حضرت مریم سے ان کی نیکی کی وجہ سے خوش تھا مگر بنی اسرائیل سے ان کی گستاخیوں کی وجہ سے ناراض ہو گیا تھا۔وہ اب بنی اسرائیل کو اس قابل نہیں سمجھتا تھا کہ نبوت کا جو انعام نسل درنسل ان کو دیا گیا تھا ان میں جاری رکھا جائے۔کیونکہ ان میں اب کوئی مرد اس کا اہل نہ رہا تھا کہ اسے نبی کا باپ ہونے کا انعام دیا جا سکے اس لئے اس نے پاک دامن مریم کو اپنی قدرت سے ایک بیٹا عطا کرنے کا فیصلہ کیا۔حضرت مریم کو بچے کی پیدائش کی خوشخبری: سردیوں کا موسم تھا۔ایک دن حضرت مریم حسبِ معمول عبادت میں مصروف تھیں کہ تندرست اور جوان مرد کی شکل میں خدا تعالیٰ کے فرشتہ حضرت جبرائیل علیہ السلام آئے اور مریم کو بیٹے کی خوشخبری دی۔حضرت مریم کی ابھی شادی نہ ہوئی تھی۔اس لئے وہ بہت حیران ہوئیں اور اپنی حیرت کا اظہار فرشتے سے بھی کیا۔فرشتے نے جواب دیا : وو یہ ٹھیک ہے مگر یہ تیرے رب نے کہا ہے کہ یہ کام میرے لئے بہت آسان ہے ہم تمہیں بیٹا دیں گے تا کہ اسے لوگوں کے لئے نشان بنائیں اور اپنی طرف سے رحمت کا موجب بنائیں اور یہ ہماری تقدیر میں طے ہو چکا ہے۔( سورة مريم : 22) آپ کی گھبراہٹ اور بے چینی کو دیکھ کر فرشتے نے آپ کی دل جمعی کی خاطر بچے کے متعلق یہ بشارتیں بھی دیں کہ: وو وہ دنیا میں بھی راستبازوں میں عزت پائے گا اور قیامت میں بھی