ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 19
19 کیا۔خدا تعالیٰ نے خود ان کا نام بیچی رکھا۔مریم کی پرورش: (یونس : 54) حضرت زکریا نے دیکھ لیا کہ مریم بہت خدا پرست ہیں اور خدا تعالیٰ بھی ان سے پیار کا سلوک کرتا ہے ان کو اندازہ ہو گیا کہ ہوسکتا ہے کہ بنی اسرائیل میں جس شاندار نبی کی بشارتیں موجود ہیں وہ انہیں کی نسل سے ہوں اس لئے وہ مریم کا بہت خیال رکھتے دوسرے لوگ بھی مریم کے تقویٰ اور پاکی کی وجہ سے ان کی بہت عزت کرتے تھے اور ہیکل کے ایک کمرے میں مصروف عبادت مریم کے لئے طرح طرح کے تحفے لاتے کوئی کھانا لاتا کوئی پھل لے آتا۔خدا تعالیٰ نے قرآن پاک میں جن چند پاک عورتوں کے نام لئے ہیں ان میں حضرت مریم کا نام بھی آتا ہے۔مریم جب بڑی ہو گئیں تو ہیکل میں ٹھہر نا مشکل ہو گیا اب ان کی تربیت مکمل ہو چکی تھی دوسرے ذرا بڑی عمر کی لڑکی کا عبادت گاہ میں رہنا مشکل تھا۔ان کی عمر بھی شادی بیاہ کی ہو گئی تھی۔والدین تو بچی کو وقف کر چکے تھے اس لئے ان کی شادی کرنے کا اختیار بھی استعمال نہیں کیا اور فیصلہ قرعہ اندازی سے خدا پر چھوڑ دیا۔یہ قرعہ ایک شخص یوسف نجار کے نام نکلا جن سے مریم کی منگنی کر دی گئی۔تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ جس یوسف کے ساتھ حضرت مریم کی شادی ہوئی تھی اس کی ایک بیوی پہلے بھی موجود تھی۔(الحکم 10 نومبر 1901ء) یہ بڑھئی کا کام کرتے تھے اور نیک آدمی تھے۔یوسف حضرت ابراہیم کے خاندان میں سے تھے۔یوسف کا نسب نامہ حضرت ابراہیم علیہ السلام تک پہنچتا ہے متی باب 1 آیت 16 کے مطابق