حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ

by Other Authors

Page 18 of 29

حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 18

حضرت زینب بی بی 6 آپ کے شوہر کو ملنے کئی لوگ آتے تو آپ خوش دلی سے ان کی مہمان نوازی کیا کرتیں۔قادیان میں رہائش کے دوران آپ کی ساری زندگی دین کی خدمت میں گزری۔اہل بیت اور خواتین مبارکہ سے خصوصی لگاؤ اور تعلق تھا۔بلا تکلف آپ کا حضرت اماں جان کے گھر آنا جانا تھا اس طرح بعض چھوٹی چھوٹی ذمہ داریاں بھی پورا کرنے کی توفیق ملتی تھی۔حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ چار سال کی تھیں جب زینب بی بی کو کہا ہوا تھا کہ انہیں تہجد کے لئے اٹھا دیا کریں۔بعض اوقات بچہ ہونے کی وجہ سے حضرت سید ہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ سے تہجد کے لئے اٹھا نہیں جاتا تھا تو زینب بی بی بار بار اٹھا تھیں۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کبھی دیکھ لیتے تو فرماتے کہ:۔” چلو نہ اٹھا ؤ لیٹے ہی لیٹے تسبیح وتحمید پڑھاؤ (5) ایک دفعہ جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کتاب ”قادیان کے آریہ اور ہم کی نظم لکھ رہے تھے جس کے آخر میں آتا ہے۔۔۔۔دعا یہی ہے وفا یہی ہے وغیرہ آتا ہے تو زینب بیا بی کسی کام کی غرض سے حضرت علیہ السلام صاحب کے پاس آئیں۔حضرت صاحب نے ان سے فرمایا میں ایک نظم لکھ رہا ہوں جس میں یہ قافیہ ہے۔آپ بھی کوئی قافیہ بتائیں۔زینب بی بی نے