حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ

by Other Authors

Page 17 of 29

حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 17

حضرت زینب بی بی 5 قادیان میں آمد کے بارہ میں زینب بی بی کے بھائی حضرت منشی محمد اسماعیل صاحب سیالکوٹی بیان کرتے ہیں:۔وو میں 1893 ء میں پہلی دفعہ قادیان دارالامان میں آیا تھا۔۔۔۔انہی دنوں یعنی 1893 ء میں ، میں اور میری ہمشیرہ صاحبہ حضرت خلیفہ اول کے مکان میں جوا بھی نامکمل صورت میں تھا آ کر رہے تھے۔اس کے بعد زینب بی بی حضرت مولوی صاحب کے ساتھ قادیان میں ہی رہیں اور اپنے خاوند کی وفات کے بعد بھی بڑے صبر اور حوصلہ سے زندگی بسر کی۔اپنے خاندان میں احمد بیت متعارف کروانے میں جہاں حضرت مولوی صاحب کا دخل ہے وہاں ان کا بھی حصہ ہے۔آپ کی تحریک سے آپ کے بھائی نے بیعت کی سعادت پائی۔مولوی عبد الکریم صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکان کے اس حصہ میں رہتے تھے جو مسجد مبارک کے اوپر کے صحن کے ساتھ ملحق تھا۔اس مکان کے نیچے خود حضرت صاحب کا رہائشی کمرہ تھا۔(4) گویا حضرت زینب بی بی کو الدار جیسے پاکیزہ ، بابرکت اور پرنور ماحول میں قرب مسیح پاک میں رہنے کی سعادت نصیب ہوئی۔آپ کے گھر میں عورتیں دینی مسائل سمجھنے کے لئے آئیں تو آپ حسب توفیق ان کی رہنمائی کرتیں یا مولوی صاحب سے پوچھ کر انہیں بتادیتیں ، اسی طرح