حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ

by Other Authors

Page 23 of 29

حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 23

حضرت زینب بی بی 11 وہ قیامت تک کسی اور کو نصیب نہیں ہو سکتا۔اپنی زندگی میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قربت میں بلکہ ان کے بیت میں رہنے کی سعادت نصیب ہوئی اور وصال کے بعد بھی آپ علیہ السلام کے مزار کے قریب ہی آپ علیہ السلام کے قدموں میں جگہ ملی۔(10) آپ ابتدائی موصیوں میں شامل تھیں اور وصیت نمبر 1699 تھا۔آپ کا وصال 62 سال کی عمر میں ستمبر 1921 میں ہوا۔تا ہم آپ کی تدفین اماننا سیالکوٹ میں ہوئی اور چند ماہ بعد اپریل 1922 میں آپ کا تابوت بہشتی مقبرہ قادیان منتقل کر دیا گیا۔آپ حضرت مولوی صاحب کے وصال کے بعد چندر وسولہ سال حیات رہیں۔دفتر بہشتی مقبرہ کے ریکارڈ کے مطابق اگر چہ حضرت مولوی صاحب نے دوشادیاں کیں تا ہم آپ کی کوئی اولا دن تھی۔(11) آپ پر اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہوا کہ آپ کی وفات بھی حضرت اقدس علیہ السلام کی صداقت کا ایک نشان ٹھہرا آپ علیہ السلام فرماتے ہیں:۔دیکھا کہ مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کی قبر کے پاس تین اور قبریں ہیں اور ایک قبر پر لال کپڑا ہے۔" یہ جو رویا میں تین قبروں کا ذکر ہے یہ تیسری قبر بھی وہاں بنی ہوئی ہے جو حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی اہلیہ زینب بی بی کی