حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 22
حضرت زینب بی بی 10 مستورات آپ کے پاس سے جانے لگیں تو آپ نے کہا کہ ٹھہر و میں ابھی ٹانکے لگاتا ہوں۔آپ ایک طرف سے کپڑا کھینچتے تو دوسری طرف اکھٹا ہو جاتا دوسری طرف کھینچتے تو پہلی طرف اکھٹا ہو جاتا۔یہ خواب آپ نے اکبر شاہ خان نجیب آبادی ( ٹیوٹر بورڈ نگ ) کو سنائی اور کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلفتہ امسیح الاول دو سائے تھے جو جاتے رہے اب نا سکے یعنی خلافت سے وابستگی ہی فائدہ دے گی۔اس پر خان صاحب نے سوال کیا کہ وہ عورتیں کون تھیں ؟ گھر گئے وہاں آپ کی لڑکی اور ہمشیرہ ( زینب بی بی ) آئی ہوئی تھیں کہنے لگیں کہ ہم تو بیعت کر آئی ہیں اگر آپ نہ کریں گے تو ہمارا آپ سے کوئی تعلق نہ ہوگا۔پھر آپ نے اکبر شاہ خان صاحب کو سنایا کہ عورتوں والا حصہ بھی پورا ہو گیا جس کے متعلق آپ دریافت کرتے تھے انہوں کہا کہ اب تو بات صاف ہو گئی۔(9) اس خواب سے آپ کی خلافت سے گہری وابستگی اور دین کے معاملہ میں کسی دنیاوی رشتہ کو خاطر میں نہ لانے اور نیکی میں سبقت لے جانے کی فطری عادت کا پتہ چلتا ہے اور اسی نیک فطرت نے خواب کے ذریعہ سے اپنے بھائی کی سچائی کی طرف قدم بارنے کے لئے راہنمائی فرمائی۔حضرت زینب بی بی کو خدا تعالیٰ نے جو شرف عطاء فرما دیا ہے