حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ

by Other Authors

Page 24 of 29

حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 24

حضرت زینب بی بی 12 ہے۔(12) اللہ تعالیٰ کی عجیب شان ہے کہ جہاں حضرت مولوی صاحب کی قبر مقبرہ بہشتی قادیان کی چاردیواری میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاص احاطہ میں شامل ہو چکی ہے وہاں آپ کی اہلیہ زینب بی بی صاحبہ کی قبر بھی اسی احاطہ میں شامل ہے قبر نمبر 4 آپ کے خاوند کی اور قبر نمبر 5 حضرت مولویانی صاحبہ کی ہے۔آپ کی قبر قطعہ نمبر 1 حصہ نمبر 1 میں شامل ہے۔وذالك فضل الله يوتيه من يشاء ، (13) آج احاطہ مزار حضرت اقدس علیہ السلام کروڑوں کی زیارت گاہ بن چکا ہے۔آپ علیہ السلام کے وجود کی برکت سے باقی تمام اصحاب کے لئے بھی دعائے خیر کا سلسلہ جاری ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ زینب بی بی صاحبہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ، اپنے پیاروں کے قدموں میں جگہ دے اور ہر آن ان پر رحمتیں نازل فرماتا چلا جائے۔آمین