عظیم زندگی — Page 73
اس کئے پر نادم ہوتی ہے۔ہر زمانہ نے ایسے عظیم انسان پیدا کئے ہیں جو کامیابی کی چوٹی پر صرف اور صرف صبر و استقلال کے ذریعہ پہنچے۔ان عظیم رہنماؤں میں سے بعض تو بہت ہی کم تعلیم یافتہ تھے اور ان کا بچپن انتہائی غربت میں گذرا لیکن اس کے با وجود بعض قوم کے رہنما بنے یا انہوں نے صنعتوں اور ایجادات میں نام پیدا کیا۔ان لیڈروں میں سے کئی ایک کروڑ پتی بن کر مرنے۔انہوں نے اپنی اندرونی صلاحیتوں کو زبر دست طریق سے ابھارا اور اپنے میدان میں اول درجہ کے انسان بنے۔ان کا مطمح نظر اگرچہ صرت اِس دُنیا تک محدود تھا اور اگر وہ اپنی توجہ روحانی امور کی طرف مبذول کرتے اور تمام قوت اپنی روح کی پرورش اور تزکیہ پر لگاتے تو عظیم الشان روحانی کا میک ابی حاصل کر سکتے تھے۔ایسے لوگ عظیم روحانی لیڈر بن سکتے تھے۔اسلام انسان کو بیشمار روحانی مواقع فراہم کرتا ہے وہ شخص کیسا بیوقوف اور کوتاہ بین ہے جو ان سے فائدہ نہیں اُٹھاتا اور اس دنیا کی آسائشوں کو ترجیح دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنی کتاب قرآن مجید میں فرماتا ہے :- قد أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى هُ وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى هُ بَلْ تُؤْثِرُونَ الحيوةَ الدُّنْيَاةٌ وَالْأَخِرَةُ خَيْر و ابقى (۸۷ : ۱۵ تا ۱۸) جو پاک بنے گا وہ یقینا کامیاب ہوگا بشرطیکہ پاک بننے کے ساتھ ساتھ اس نے اپنے رب کا نام لیا اور نماز پڑھتا رہا مگر اسے مخالفو تم لوگ تو ورلی زندگی کو آخرت پر ترجیح دیتے ہو حالانکہ آخرت کہیں بہتر اور دیر پا ہے۔ہرمسلمان کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ وہ ہمیشہ مضبوط سے مضبوط تر