عظیم زندگی

by Other Authors

Page 72 of 200

عظیم زندگی — Page 72

فضاء نہایت میٹھی اور موسم گرما کی کسی سہانی شام کی مکتی ہوا سے زیادہ تازہ ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ تمام انسانوں پر اپنا فضل نازل کرنا چاہتا ہے نیز وہ اپنی تجلیات ہمارے ہی ذریعہ دیکھا نا پسند کرتا ہے لہذا خدا کے ایک عاجز بندے کو اس کیلئے کوشش کرنا اور اپنے آپ کو اہل ثابت کرنا لازم ہے۔اگر وہ اس آسمانی پائندہ کو حاصل کرنا چاہتا ہے تو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اگر ایک شخص خدا کی طرف ہلکے قدموں سے چل کر جاتا ہے تو خدا اس کی طرف سبک خرامی سے آتا ہے اور اگر انسان مل کر جاتا ہے تو پھر خدا تعالی اس کی طرف دوڑ کر آتا ہے۔اور بیجھی ذہن نشین رہے کہ خدا تعالیٰ ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔ا سلام کے مضبوط قلعہ پر شیطانی میزائل لگاتار حملہ آور ہیں بایں وجہ ہم اس جگہ چھ مہلک مینز انملوں پر تبصرہ کریں گے جن پر ہمیں قابو پانا ہے۔خواہ جنگ کیسی بھی سخت ہو اس روحانی جہاد میں ہمیں خدا کا یہ وعدہ بہت سکون بخشتا ہے :- ذلِكَ بِاَنَّ اللهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَ أَنَّ الْكَفِرِينَ لَا مَوْلَى لَهُمُ ( ۱۲ : ۴۷) کہ اللہ اُن لوگوں کا دوست ہے جو اس پر یقین رکھتے ہیں۔آیت مذکور میں کین ایمان والوں کا ذکر کیا گیا ہے ؟ یہ وہ ایمان والے ہیں جو اس کی راہ میں کوشش کرتے ہیں اور منصب والوں کی اطاعت کرتے ہیں اور خدا کے حضور عاجزی اختیار کرتے ہیں اور اپنے دلوں سے خود غرضی اور فخر نکال دیتے ہیں ان کے دلوں میں یہ خواہش آگ کی طرح جلتی ہے کہ وہ ہر برائی سے پاک ہو جائیں اور اگر وہ غلطی سے یا نادانستہ طور پر کوئی نا پسندیدہ فعل کرلیتے ہیں تو ان کی روح