عظیم زندگی

by Other Authors

Page 74 of 200

عظیم زندگی — Page 74

۷۴ ہوتا چلا جائے نہ کہ مضبوطی سے کمزوری کی طرف جائے جو کہ بدقسمتی سے اکثر ہو جاتا ہے نوجوان مسلمان اور نو مسلمان بعض ایک نئے دین کے ساتھ بہت خوشی سے تعلق پیدا کرتے ہیں لیکن جوں جوں وقت گذرتا جاتا ہے وہ کمزور ہوتے جاتے ہیں۔ایک مومن کا یہ مقصد ہونا چاہیے کہ وہ اپنی جگہ پر قائم رہے اور اپنی زندگی میں تواتر کے ساتھ اپنے ایمان میں ترقی کرتا چلا جائے ایسا مسلمان کبھی ایک جگہ نہ ٹھرے بلکہ ہمیشہ نئے افق کی تلاش میں رہے بعض اوقات ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ترقی پذیر نہیں ہے ممکن ہے یہ حقیقت میں درست نہ ہو ہاں بعض اوقات اسے ہوشیار رہنا پڑتا ہے اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنا پڑتا ہے۔ڈیل کارنیگی جس نے ذاتی پرورش پر کٹی ایک " کتابیں تحریر کیں وہ کہتا ہے کہ بعض اوقات انسان پر حقیقت جھٹکوں کی طرح ظاہر ہوتی ہے نہ کہ رفتہ رفتہ بعض دفعہ انسان کو کسی بات کا احساس ہو جاتا ہے اور وہ فورا روحانی ترقی کے بلند مدارج سے آگاہ ہو جاتا ہے یہ بات روحانی ترقی کے ضمن میں بھی صحیح ہے۔روحانی مسافر کو شیطانی جراثیم لگا تار تنگ کرتے رہتے ہیں مندرجہ ذیل چھ منفی اثرات عموما مهلک ترین روحانی سرطان ثابت ہوتے ہیں :۔ا پیڑ پر این ۲ کاہلی کبر ۴- حسد ۵ خون 4 - اللہ تعالیٰ کی بجائے اپنوں سے پیار - چڑ چڑا پن بنجمن فرینکلن کا قول ہے کہ " جذبات میں بہ جانے والا انسان پاگل گھوڑے