عظیم زندگی

by Other Authors

Page 157 of 200

عظیم زندگی — Page 157

۱۵۷ لوگ انسانی جسم سے باہر کے تجربات سے آگاہ ہوتے رہے ہیں اور مختلف قوموں کے لوگوں نے مختلف زمانوں میں ایسے تجربات کو قلمبند کیا ہے اس لئے ایسی زبر دست شہادتوں کے پیش نظر اس چیز سے انکار کم علمی پر دلالت کرے گا۔اس موضوع پر چند ایک نہایت معلوماتی کتا نہیں دستیاب ہیں اگر اس موضوع پر کوئی شخص مزید تحقیق کا متمنی ہو تو مندرجہ ذیل کتابیں بہت مفید ثابت ہوں گی :- 1- THE PROJECTION OF THE ASTRAL BODY BY SYLVAN MULDOON THE PHENOMENA OF ASTRAL PROJECTION BY SYL VAN MUL DOON 3 - MY EXPEREINCE WHILE OUT OF THE BODY BY CERA L۔V۔RICHMOND 4- THE PHENOMENA OF BILOCATION BY E۔BOZZANE MORE ASTRAL PROJECTION 5- BY ROBERT CROOKHALL مذکورہ کتابوں میں بعض ایک افراد کی شہاد نہیں جسم سے خارجی تجربات سے متعلق جو سلوان مڈون کی کتاب میں بیان ہوئی ہیں ان میں سے چند ایک یہاں پیش کی جاتی ہیں:۔امریکہ کے شہر بالٹی مور کی ایک شہری مسٹر پار کرنے لکھا کہ " میرا پہلا تجربہ بہت کم عرصہ کا تھا اور کئی سال پہلے وقوع پذیر ہوا۔ایک صبح کو نہیں یو نہی نیند سے بیدار ہوئی اور اپنے آپ کو اپنے کمرہ میں کھڑے پایا اور میں نے اپنے جسم