عظیم زندگی

by Other Authors

Page 156 of 200

عظیم زندگی — Page 156

۱۵۶ لایا جاتا ہے۔ETHERIC BODY ا ہماری گفت گو کا مقصد یہاں یہ ہے کہ ایک انسان کے اندر دو انسان ہوتے ہیں ایک وہ جوطبعی جسم سے نکل کر گھوم پھر سکتا ہے اور بعینہ شعوری حالت میں بھی ہوتا ہے۔ایک انسان اپنے اس قسم کے جسم کو اوپر سے دیکھے تو اسے اپنے بی جسم کی طرح بستر پر لیٹے پائے گا۔کی حالت میں انسان دُور دراز جگہوں کی سیر کر سکتا ہے اور اس کی حقیقت یوں بیان کی جاسکتی ہے کہ انسان اُٹھنے پر ایسی جگہوں کی تفصیل مکمل طور پر بیان کر سکتا ہے اگر چہ اس نے بعض جگہوں کو زندگی میں کبھی بھی نہ دیکھا ہو۔یہ کوئی خواب یا وہم نہیں ہوتا "اتھرک باڈی " طبعی جسم سے الگ ہونے پر بھی دنیا میں اس کے اردگر وجو ہو رہا ہوتا ہے اس کو سنتا اور اس سے مکمل طورپر آگاہ ہوتا ہے۔عام طور پر انسان کا ایتھرک باڈی جب دوسری دُنیا کا سفر کرتا ہے تو وہ اس سے باخبر نہیں ہوتا لیکن یہ بات کوئی انہونی نہیں کہ ایک شخص اپنے آپ کو طبعی جسم سے الگ پائے اور اپنے جو اس میں بھی ہو اور بعد میں وہ تمام تجربات سے آگاہ بھی ہو۔ASTRAL PROJECTION " اسٹرل پر ویکیشن ایک ایسا موضوع ہے جس صرف چند ایک لوگ دلچسپی رکھتے ہیں یا اس کے بارہ میں تحقیق کرنا چاہتے ہیں اسلئے اس کے ذکر سے بعض لوگ اس پر یا تو مشکوک ہو جاتے ہیں یا ہنسی ٹھٹھا کرتے ہیں اور یا پھر اسے بالکل رد کر دیتے ہیں لیکن یہ بھی یاد رہے کہ دنیا میں لکھوکھا ایسے لوگ ہیں جو خدا پر یقین نہیں رکھتے اس لئے یہ قدرتی بات ہے کہ بعض کم علم لوگ اس موضوع پر گفت گو کرنے سے گریز کرتے ہیں۔دنیا کی ابتداء سے لیکر آج تک