عظیم زندگی

by Other Authors

Page 158 of 200

عظیم زندگی — Page 158

۱۵۸ کو سامنے کے بستر پر گہری نیند میں دیکھا۔" (۳) سینٹ لوئیس شہر کی عورت مسرور میں ایتھر ٹن نے حلفیہ بیان دیا کہ میں نے اپنے آپ کو بستر پر لیٹے پایا حالانکہ مجھے علم تھا کہ کہیں اس جسم میں نہیں ہوں۔یں اس جسم سے الگ کھڑی تھی اور میرا باپ (جو پا ۲ سال پہلے وفات پاچکا تھام میرے ساتھ کھڑا تھا۔وہ ان حقیقی اور سچا تھا جتنا کہ وہ اپنی زندگی میں تھا پھر جلد ہی ہر چیز تاریک ہوگئی اور چند نخوں میں میں اپنے طبیعی جسم میں دوبارہ داخل ہوگئی۔مجھے یہ علم ہے کہ میں اپنے جسم سے الگ تھی۔۔۔پھر مجھے یہ بھی یقین ہے کہ یہ کوئی خواب نہ تھا کیونکہ کہیں بالکل ہوش و حواس میں تھی اس کے باوجود مجھے یہ علم نہیں کہ مجھے کیا ہو گیا تھا " ۳ برطانیہ کے شہر علی میتھ کے ایک شخص جس نے اپنا نام دینا پسند نہ کیا بیان کیا کہ میں نے اچانک محسوس کیا کہ میں اپنے جسم کے اوپر تھا اور اس پر سیدھا دیکھ رہا تھا میراجسم روز روشن کی طرح بستر پر پڑا ہوا تھا میں نے چہرہ پر خاص طور پر نگاہ ڈالی اور بڑی حیرت سے دیکھا کہ میں اپنے چہرہ کو ایسے دیکھ رہا تھا جس طرح دوسرے لوگ مجھے دیکھتے ہیں۔یہ تجر بہ بالکل حقیقی تھا اور واقعی تھا اس میں تصویر یا وہم کا کوئی دخل نہیں ہے ایک عورت جس کا نام و برا جانسن ہے اس نے بیان کیا کہ گذشتہ سال موسم سرما میں ایک عجیب واقعہ رونما ہوا۔ایک رات جونہی میں بستر میں گئی میں اُٹھی اور بستر کے ایک طرف چند ایک منٹ کے لئے کھڑی رہی اور ٹکٹکی لگا کے اپنے آپ کو بستر پر لیٹے دیکھتی رہی۔جان لو کہ یہ کوئی خواب نہ