عظیم زندگی

by Other Authors

Page 96 of 200

عظیم زندگی — Page 96

۹۶ مشکل پر قابو پاتا جاتا تو جیت کی فضاؤں میں چڑھتا چلا جاتا ہے زندگی ایک تفریح بنتی جاتی ہے اور طوفان اس کو ادھر سے اُدھر اُڑائے نہیں پھرتے۔اس کا دل اس آسمانی ہوا سے تازہ اور صفی ہو جاتا ہے۔اس نے ہر دروازے پر دستک دی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور پھر وہ صبر اور استقلال کے پھل کھاتا ہے اور خدا کے اس وعدہ کو یاد کرتا ہے کہ یقینا مشکل کے بعد آسائش ہے۔إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذلِكَ وَاصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمُه (۲:۲۴) ایک اور جگہ ارشاد ہوا ہے : لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا مَا اتْهَا سَيَجْعَلُ اللَّهُ بعد عسر سراه (۸:۲۵) خدا کا فرمانبردار بندہ مشکلات کو خدا کا فضل اور عنایت سمجھتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ مشکلات کو صبر اور جرات سے قبول کر کے نہ صرف وہ خدا کی رضا حاصل کرے گا بلکہ روحانی میدان میں اعلیٰ مراتب حاصل کرے گا اور یہی وہ غذا ہے جسے وہ دوسری چیزوں کے مقابلہ میں حاصل کرنا چاہتا ہے۔ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی دُنیا کی سب سے اونچی ہوئی ہے جس کو فتح کرنے کے لئے بہت سے لوگوں نے کوششیں کیں وہ بار بار نا کام ہوئے اور بہت سے تو اپنی زندگی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے لیکن مسلسل کوشش اور عزم بالآخر رنگ لایا b اور یہ چوٹی ۱۹۵۳ء میں سرایڈ منڈ ہماری نے سر کی۔ایورسٹ پر چڑھائی کے لئے ڈھلوان آسان ہے مگر جوں جوں چڑھائی بڑھتی ہے رفتار کم ہوتی جاتی ہے مزید چڑھائی پر زبردست ٹھنڈ اور خطرناک طوفانی ہوائیں انسان کو بد دل کر دیتی ہیں لیکن جوں جوں چوٹی قریب تر ہوتی جاتی ہے