عظیم زندگی

by Other Authors

Page 95 of 200

عظیم زندگی — Page 95

۹۵ کیسے حاصل کیں ؟؟ انسان جب اندرونی قوت سے آگاہ ہو جاتا ہے اور اس کو عمل میں بدلت چاہتا ہے تو پھر یہ بات سمجھ آتی ہے کہ کس طرح اس فلسفہ کی قوت اس کو روحانی مقصد کے نزدیک تر کر دیتی ہے۔دماغ کی تخلیقی قوت کو صرف راستہ دکھانے کی ضرورت ہے پھر یہ ایک فرمانبردار خادم کی طرح خدمت پر ہر وقت حاضر ہو گی۔یہ وہی کرے گی اور وہی چیز پیدا کرے گی جس کا اس کو حکم دیا جائے گا بشرطیکہ خدا کی رضا کے خلاف نہ ہو اور خدا تعالیٰ کی بھی ہمیشہ یہی منشاء ہوتی ہے کہ ان کو راستہ سمجھائے جو اسے حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ان کی مدد کرے جو اپنی روح کی پاکیزگی کے لئے کوشاں ہوتے ہیں یہی مقصد حیات ہونا چاہیے اور یقیناً صحیح سوچ کا علم اسکے حصول کے لئے بنیادی شرط ہے۔مشکل کے بعد آسائش زندگی ایک میدان جنگ ہے جس میں ہر کامیاب مرد اور عورت فاتح بن کے منصہ شہود پر آیا ہے۔یہ لوگ کامیابی کے متعلق کبھی بدظن نہ ہوئے اور اس وقت تک جنگ جاری رکھی جب تک کہ ان کو کامیابی نہ ہوئی پھر اس اندرونی تجربہ نے ان کے جسم کے انگ انگ میں ایک توانائی پیدا کر دی اور یہ بات باعث مترت ہے کہ یہ ایک آسمانی انعام ہے جس کو انہوں نے طویل جد وجہد کے بعد حاصل کیا۔ایک روحانی راہرو اس دنیا میں رہتے ہوئے بھی جوں جوں ایک سے دوسری