عظیم زندگی

by Other Authors

Page 5 of 200

عظیم زندگی — Page 5

اور نیک سلوک یہ سوچے بغیر کریں کہ اس کے معاوضہ میں نہیں کیا ملے گا ہمیں تو دوسروں پر اشارہ بھی یہ اظہار نہیں کرنا چاہیے کہ ہم اس پر کوئی احسان کر رہے ہیں۔خدمت کا یہ رنگ ہماری فطرت بن جانا چاہیے جیسے ایک ماں اپنے بچے کی بے لوث اور بلا معاوضہ خدمت کرتی ہے۔اخلاقی قدریں اخلاق اپنے اندر متعدد خواص پیدا کرنے کا نام ہے ان میں چند ایک مندرجہ ذیل ہیں :- عزت نفس، دوسروں کا احترام ، خلوص ، رحمدلی، ذہانت ، عفو اور درگذر سادگی ، صفائی، نرم مزاجی ، جرأت ، بھلائی نیکی ، صبر، استقامت ، رحم ، انصاف ، ضبط نفس، قناعت، خوش مزاجی، مهمان نوازی ، صدقہ و خیرات ، بے غرضی ، محبت اور احسان مندی وغیرہ۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سی خوبیاں ہیں جو اس فہرست میں شامل ہو سکتی ہیں۔ہمارے آقا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نیکیوں کا مجسمہ تھے۔میں نے یہ بات مشر آن کے حوالے سے پہلے بیان کی ہے کہ اسلامی اخلاق کو اپنے اندر پیدا کرنا ہماری زندگی کا نصب العین ہے اس لئے اسے نظر انداز کرنا ایک بہت بڑی غلطی ہو گی کیونکہ اس طرح ہم دونوں ہی جہانوں میں خسارہ پانے والے ہوں گے۔اعلیٰ اخلاق کو پیدا کرتا نہ صرف قابل ستائش بلکہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔کسی دوسرے کام میں ہم اتنی خوشی یا تسلی نہیں پائیں گے جتنی کہ اس میں، بلکہ دنیا کی سبسے بڑی دولت جمع کرنے میں بھی اتنی خوشی نہ ہو گی۔