عظیم زندگی

by Other Authors

Page 6 of 200

عظیم زندگی — Page 6

حقیقی مطمح نظر کسی نصب العین کے حصول کے لئے اولین شرط یہ ہے کہ ہمارے دل میں اس کے حاصل کرنے کی ایک تڑپ ہو ورنہ اس کے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔خواہش اور ولولہ سے بھی بہت فرق پڑ جاتا ہے خواہش کی موجودگی میں ہم اپنے مقصد کی طرف ایک سپر سانک ہوائی جہاز کی طرح اُڑے چلے جاتے ہیں۔مزید برآں دل میں اخلاص کا ہونا بھی بہت اہم ہے۔قرآن مجید بعض ایسے ہی لوگوں کا درج ذیل آیت میں ذکر کرتا ہے جو یہ خواہش کرتے : وَمَا لَنَا لا نُؤْمِنُ بِاللهِ وَمَا جَاءَ نَا مِنَ الْحَقِّ وَنَطْمَعُ أَن يُدْخِنَا (۵:۸۵) رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصَّلِحِينَ۔یہ لوگ دردِ دل سے چاہتے ہیں کہ وہ نیک بن جائیں اور ان کا شمار نیکوں میں ہو اس کا اظہار انہوں نے محض خواہش سے ہی نہیں بلکہ خلوص دل سے کیا ہوتا ہے چنانچہ انکی اس خواہش پر کہ وہ نیک بن جائیں خدا تعالیٰ نے ان پر اپنے انعامات کئے۔اگلی ہی آیت کریمہ میں اس کا اظہار یوں ہوا ہے :- فَاثَابَهُمُ اللهُ بِمَا قَالُوا جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَرُ خَلِدِينَ فِيهَا وَذَلِكَ جَزَاءُ الْمُحْسِنِينَ۔(۵:۸۶) آئیے ہم یہ جہاد شروع کریں کہ ہم اپنے اندر اخلاق فاضلہ پیدا کریں اور ان میں ترقی بھی کریں تا ہماری کوششیں بار آور ہوں اور خدا تعالیٰ ہم پر فضل فرمائے اور اس کا اجر دے۔