عظیم زندگی — Page 152
۱۵۲ بھی بدل گیا۔اسی طرح دوسرے تجربہ میں ایک شخص کو ایک ٹھنڈی ٹیسٹ ٹیوب میں ہوا پھونکنے کو کہا گیا تو ایک بے رنگ قسم کا پانی نمودار ہوا لیکن جب اُسی شخص کو ایک بڑی بات کہ کو ناراض کر دیا گیا تو ٹیسٹ ٹیوب میں بھورے رنگ کا پانی سا نمودار ہوا بتجربہ سے ثابت ہوا کہ افسردگی سے GREY رنگ کا اور شیمانی سے گلابی رنگ کا مادہ نمودار ہوتا ہے۔مزید بر آن پسینہ والے تجربہ سے یہ ظاہر ہوا کہ خاص قسم کی سوچ سے جمالی نظام سے اسی خاص قسم کا مادہ خارج ہوا پھر بعد میں اس نے براؤن رنگ کا مادہ کافی سارا اکٹھا کر کے اُسی شخص کو ٹیکہ لگا کر ایر واپس جسم میں ڈالا تو اس شخص میں اعصابی کھچاوٹ پیدا ہو گئی۔ایک اور عورت کا واقعہ بیان کیا جاتا ہے جو خود بھی صحتمند تھی اور اس کا بیجیہ بھی کا فی صحتمند تھا ایک دن خدا جانے کیا ہوا کہ عورت شدید طور پر ناراض ہوگئی جس سے نظام جسم میں زہر پیدا ہوا جو دودھ کے راستے بچہ میں چلا گیا اور بچہ سے جاں بحق ہو گیا۔ایک ڈاکٹر یا معالج اپنے مریضوں کے سرہانے بیٹھ کر ان سے کیسے باتیں کرتا ہے اس کا مریضیوں پر بہت اثر پڑتا ہے۔ڈاکٹر کا اچھا سلوک اور بہتر رویہ مریض میں شفا پانے کی حیرت انگیز قوت پیدا کر دیتا ہے اور بعض دفعہ مرض دوائی کی مدد کے بغیر بھی ٹھیک ہو جاتا ہے بعض ایک مریضوں کو رنگین پانی اور قینی کی گولیاں اس طور پر دی گئیں کہ گویا یہ کوئی زبر دست دو تھیں چنانچہ نتیجہ یہ ہوا کہ مریض شفایاب ہو گئے اور یہ خاص دوا " ان کے علاج کی وجہ تھی جبکہ علاج انکے دماغ کے اندر موجود تھا۔