عظیم زندگی — Page 153
۱۵۳ دو ڈاکٹروں نے مندرجہ ذیل تجربہ صرف اس لئے کیا کہ پتہ لگائیں تصوراتی سویح کا کیا اثر ہوتا ہے ؟ بہت سارے مریضوں کو عام علاج کی دوائیاں ایک ہسپتال کے وارڈ میں دی گئیں لیکن ان مریضوں کو اچانک یہ بتلایا گیا کہ ان کو غلطی سے تھے کرنے والی دوا دے دی گئی ہے چنانچہ تھوڑی دیر کے بعد بہت سارے مریضوں نے تھے کر دی۔ایک قیدی کا مشہور واقعہ یوں بیان کیا گیا ہے کہ اس کو بتلایا گیا کہ اس کی موت اس رنگ میں وقوع پذیر ہوگی کہ اس کا خون اس کے جسم سے رستا رہے گا اور پھر وہ ختم ہو جائے گا پھر اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی اور اسے بتلایا گیا کہ خون بہنا شروع ہو گیا ہے اس کے بازو پر سے گرم پانی گرایا گیا زمین پر ایک برتن پڑا تھا جس میں قطرے گرتے تھے اور وہ ان کے گرنے کی آواز سُن سکتا تھا اس کے اردگرد لوگ موجود تھے ان کی آپس کی گفتگو سے کہ وہ خون بہنے سے کتنا کمزور ہو رہا ہے اس نے یہ جان لیا کہ وہ جلد ہی مر جائے گا اور پھر حقیقت میں وہ جلد ہی جاں بحق ہوگیا یہ واقعہ اس بات کا درخشندہ ثبوت ہے کہ دماغ کو جسم پر کتنی زبر دست طاقت حاصل ہے۔یہ چند ایک مثالیں تھیں جو دماغ کے جسم پر اثر اور قوت کو بیان کرنے کیلئے اس باب میں پیش کی گئیں ورنہ ایسی اور بھی ضرور ہوں گی۔فلکی قسم THE ETHERIC BODY دنیا کے روز اول سے یہ بات عوام الناس میں عقیدہ بنی رہی ہے کہ