عظیم زندگی

by Other Authors

Page 104 of 200

عظیم زندگی — Page 104

۱۰۴ یقین ہے جس کا ثبوت ذاتی تجربہ اور مذہبی کتب سے ملتا ہے۔جو لوگ یہ نظریہ رکھتے ہیں کہ کائنات اور اس کی ہر چیز مادی ہے وہ وہم میں مبتلا ہیں۔ہم یہ بات ثابت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ یہ دنیا اور جو کچھ اس میں ہے وہ وہ نہیں جیسے نظر آتی ہے۔مادہ در اصل کچھ بھی نہیں۔جب یہ عظیم حقیقت روز روشن کی طرح واضح ہو جاتی ہے تو پھر حیات بعد الموت کی حقیقت سمجھنے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہتی۔یہ دنیا روحانی کائنات ہے جیسا کہ آنے والی زندگی ہے فرق صرف یہ ہے کہ دونوں کی کیفیت مختلف ہے۔نفس مضمون کا جائزہ ایک ہوا باز آسمان سے ساحل سمندر پرشنری لکیر دیکھتا ہے قریب آن کر پتہ چلا کہ اس نے جو کچھ دیکھا وہ در حقیقت ریت کے چھوٹے چھوٹے ذرات کا انبار ہے خوردبینی مطالعہ سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ریت کا ہر دانہ ان گنت ذروں سے بنا ہوا ہے جو اتنے چھوٹے ہیں کہ کروڑوں بلکہ اربوں دانے ملا کر وہ انبار بنا ہے کہ جسے انسانی آنکھ دیکھ سکے طبیعاتی سائنسدانوں کا خیال تھا کہ ایم مادہ کا سب سے چھوٹا ذرہ ہے لیکن اب ثابت ہوا ہے کہ ایٹم سے بھی چھوٹے ذرے موجود ہیں جن کے نام پروٹون، نیوٹرون اور الیکٹرون ہیں۔ہر چیز ایم سے بنی ہے اور محض خلاء ہے۔پروٹون اور نیوٹرون کا مرکزی نقطہ نیوکلیس" کہلاتا ہے۔الیکٹرون جو مختلف قسم کے ہوتے ہیں اپنے نیو کلیٹس کے گرد گھومتے ہیں جیسے شمسی نظام سورج کے گردگھومتا ہے حقیقت میں ہر ایٹم ایک چھوٹا سا