عظیم زندگی — Page 103
11 ہماری موہوم دنیا قرآن مجید کے مندرجہ ذیل ارشاد پر غور فرمائیں وَإِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بالأخيرة عن الصراط لتكبُونَ (۱۳۳ ۷۵) اخروی زندگی پر ایمان مذهب عَنِ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے۔قرآن مجید میں اس موضوع پر متعدد آیات بیان ہوئی ہیں۔خوب جان لو کہ حیات بعد الموت سے انکار انسان کو صراط مستقیم سے ہٹا دیتا ہے اوپر درج شدہ آیت اس بات کا ثبوت ہے اور وہ شخص جو آخرت پر یقین نہیں رکھتا وہ بے شک سیدھے راستہ سے گمراہ ہے۔یہ بات از حد قابل افسوس ہے کہ اکثر لوگ آنے والی زندگی کے لئے روح کی صحیح تیاری کی طرف بہت کم توجہ دیتے ہیں اور یہ بات تو اور بھی صد افسوس ہے کہ بہت سے لوگ آنے والی زندگی پر یقین ہی نہیں رکھتے۔وہ اس ارمنی زندگی کے سوا کسی اور زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے اور اپنے حواس خمسہ یعنی چھونے چکھنے، سونگھنے ، سننے اور دیکھنے کے ذریعہ نظر آنے والی زندگی پر ہی یقین رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے وَيُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ (۴:۲ ) مومن وہ ہے جو نہ نظر آنے والی زندگی یا غیب پر یقین رکھتا ہے۔یہ کوئی اندھا یقین نہیں بلکہ ایسا