عظیم زندگی — Page 105
۱۰۵ شمسی نظام ہے جو فضا میں تیر رہا ہے۔ایٹم کے سائز کو ذہن میں رکھتے ہوئے الیکٹرون میں مرکزی نقطہ نیو کلیٹس سے فاصلہ کا مقابلہ ہمارے گروں کے سورج سے فاصلہ کا اندازہ کیا گیا ہے۔یہ بات اچنبھا نہیں کہ ایکس ریز ، ریڈیو ویوز اور دوسری قسم کی لہریں دنیا کے سخت سے سخت ترین لو ہے اور پتھر میں سے گذر جاتی ہیں۔کار کے سامان رکھنے والے حصہ میں ایک ریڈیو چلا کر اس حصہ کو بند کر دو ریڈیو اس کے باوجود بھی چلتا رہے گا۔گھر کے کیسی دروازہ کی درز میں سے جس طرح سورج کی کرن گذر جاتی ہے اسی طرح اریں لوہے میں سے آسانی سے گذر جاتی ہیں۔حقیقت میں ہر مادی چیز محض خلاء ہے جس میں ایک ایٹم بلکہ ہر ایٹم ایک دوسرے سے نہیں مل رہا۔چونکہ ہمارے دیکھنے کی قوت بہت محدود ہے اور جو کچھ ہم دیکھنے کے قابل ہیں اور جو محسوس کرتے ہیں آپس میں بالکل مختلف ہیں۔ہم ایک موتیوم دنیا میں رہ رہے ہیں تاہم مادہ ہے سہی۔مادہ کیا ہے ؟ یہ کہاں سے آیا ؟ اس کا جواب ابھی انسان تلاش کر رہا ہے۔مادہ توانائی ہے دنیا میں علت و معلول کے قانون کا ہر ایک کے علم ہے کوئی چیز بغیر عقلیت کے نہیں ہو سکتی اور یہ ایک حقیقت ہے مذہب اسلام کی تعلیم دیتا ہے کہ خدا تعالئے دنیا کی ہر چیز کا ماخذ اور منبع ہے۔وہ بے مثال ہے کیونکہ اس کا آغاز اور انجام نہیں۔وہ تمام چیزوں کا خالق ہے وَهُوَ الْخَلْقُ الْعَلِيمُ (۳۹ : ۸۲) نیز ارشاد ربانی ہے خَالِقُ الْبَارِی