عظیم زندگی

by Other Authors

Page 99 of 200

عظیم زندگی — Page 99

44 خدا نے جنت کی بعض چیزوں کا اس دُنیا کی اچھی چیزوں سے موازنہ کیا ہے تا۔انسان اس آسمانی زندگی اور اس میں اشیاء کی شوکت کا اندازہ لگا سکے جس طرح پانی انسان کو پاک اور تازہ کرتا ہے اسی طرح نیک بند سے دوسری دنیا میں روحانی تازگی اور صفائی عطا کئے جائیں گے دُودھ کا مطلب رُوحانی علم ہوتا ہے اور خواب میں اس کا پینا اچھائی کی علامت سمجھا جاتا ہے بشراب کا مطلب خدا تعالے سے محبت ہوتا ہے وہ شراب جو انسان کو بدمست نہیں کرتی اور شہد کا مطلب خدا تعالیٰ کا فضل اور رحم ہوتا ہے۔قرآن مجید میں بعض پھلوں کا ذکر جنت کی مناسبت سے کیا گیا ہے جسے کھجوریں انگور اور انار - یہ بات قابل غور ہے کہ جنت کے تعلق سے جن پھلوں کا ذکر کیا گیا ہے وہ نہایت منفعت بخش اور غذائیت سے بھر پور ہیں۔کھجور کو نہایت عمدہ غذائی پھیل کیا گیا ہے۔انگور نہ صرف غذائیت سے بھر پور ہے بلکہ اس میں علاج کی بھی خاصیت ہے یہ جسم میں سرطانی اجزاء کو ختم کرنے میں بہت محمد ثابت ہوتا ہے اور دودھ کی غذائی اہمیت کا ہر ایک کو علم ہے۔اس باب میں ہم شہد کے عجائبات کی تفصیل بیان کریں گئے۔قرآن مجید میں شہد کی بہت تعریف کی گئی ہے اور شہد کی مکھی کا خاص طور پر ذکر مندرجہ ذیل الفاظ میں کیا گیا ہے :- وَأَوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِي مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا وَمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُونَ لا ثُمَّ كُلِي مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُكِي سُبُلَ رَبِّكِ ذللا يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهُ فِيْهِ شِفَاءُ