عظیم زندگی

by Other Authors

Page 100 of 200

عظیم زندگی — Page 100

: (6۔649:14) لِلنَّاسِ۔قرآن مجید میں ذکر ہوا ہے کہ خدا نے شہد کی مکھی پر وحی نازل کی حقیقت تو یہ ہے کہ اللہ تعالی کی ہر خلوق الہام سے مشترف ہوئی ہے۔الہام کی مختلف صورتیں ہیں سب سے اعلی صورت زبانی الہام کی ہے اور جانور، کیڑے پچھلی اور ہر قسم کی مخلوق جبات سے صراط مستقیم پر چلتے ہیں جو خدائی ہدایت کا ذریعہ ہے حتی کہ انسانی بچہ بھی بلیک میل ہی کے باعث اپنی ماں کے پستان کی طرف رجوع کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ یہی تمام علوم کا ماخذ و منبع ہے۔وہی ذات ہے جو زندگی دینے والی اور تمام ہدایت کا سرچشمہ ہے۔وجدان INTUTION الہام کی ایک دوسری صورت ہے بعض دفعہ ایک مسئلہ دماغ میں بجلی کی چمک کی طرح یا آسمان پر ٹوٹے ہوئے ستارہ کی طرح یک لخت سمجھ میں آجاتا ہے۔وجدان کو ہمیشہ قبول کرو چاہے اس کے برعکس کتنی بھی وجوہات نظر آتی ہوں، یہ دوسری دنیا سے آتا ہے جبکہ عقل محض دماغ کی پیدا وار ہے۔شہد قدرت کی عطا کردہ ایک نہایت عمدہ غذا ہے جس میں وٹامن، معدنیات اور شفا بخش خواص ہیں جسمانی نظام میں یہ داخل ہو کر ہمیں قوت بخشتا ہے۔گرم پانی میں ایک چمچہ شہد ڈال کر پینا تھکاوٹ دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے چائے وکافی میں نقصان دہ عادت ڈالنے والی منشیات کے اجزاء پائے جاتے ہیں جو اعصاب کو وقتی طور پر توسکون دیتے ہیں لیکن چائے کافی میں کوئی غذائیت نہیں سیگریٹ نوشوں کی طرح چائے و کافی پینے والے بے چین مضمحل اور چڑ چڑے ہو جاتے ہیں جب یہ اشیاء ان کو دستیاب نہیں ہوتیں۔وہ سکون حاصل کرنے کے لئے ان چیزوں کے