عظیم زندگی

by Other Authors

Page 93 of 200

عظیم زندگی — Page 93

۹۳ کو اپنے عزم اور کردار کو پرکھنے کے لئے ایک سنہری موقع سمجھتا ہے وہ ہر مصیبت و مشکل کو آسائش میں بدل دیتا ہے اور اسے غیبی امداد سمجھتا ہے۔ایک امریکن مصنف نپولین ہل لکھتا ہے کہ " یکں ان مصائب کا ممنون ہوں جو میرے راستہ میں آئیں کیونکہ انہوں نے مجھے صبر، ہمدردی ، ضبط نفس، عزم صمیم اور دوسری عادات کھلائیں جو شاید ان کے بغیر میرے لئے ممکن نہ تھا۔ترقی پذیر زندگی ترقی پذیر اور کامیاب زندگی کا مدار مثبت سوچ پر ہے اور یہ بھی کہ انسان ناکامی کی وجہ سے بد دل نہ ہو جائے۔کامیابی کا دارو مدار کامیاب سوچ پر ہے۔دماغ میں پیدا ہونے والے خیالات بعض اوقات حقیقت میں تبدیل ہو جاتے ہیں اس لئے ہمیں دماغ میں صرف مثبت خیالات پیدا کرنے چاہئیں اور دماغ کے دروازے کو منفی خیالات کے آنے سے پہلے ہی بند کر دینا چاہیے۔یہ بات حقیقت سے بعید نہیں کہ خیالات بھی اشیاء ہیں۔نوع انسانی کی موجودہ ترقی صرف دماغ کی تخلیقی قوت کی مرہون منت ہے ورنہ یہ دنیا چند تبدیلیوں کے سوا ویسی کی ویسی رہتی جیسے یہ شروع ہوئی تھی۔انسانی ترقی ، ایجادات ، فصلوں کی آبپاشی اور میڈیسن کے میدان میں ترقی تمام کی تمام سوچ کے بیج سے شروع ہوئیں جن کو دماغ کی تخلیقی قوت نے حقیقی اشیاء میں ڈھال دیا۔سوچ کامیابی کا سنگ بنیاد ہے۔سوچ کو وہ خدا کی عطا کر د تخلیقی قوت حاصل ہے کہ اگر انسان اسے پیدا کر لے تو وہ اسے اپنے فائدہ کے لئے خواہ اس