عظیم زندگی — Page 92
۹۲ کوئین آف سکائٹس کو ۱۵۸۷ء میں کو ٹین ایلز بتھ کے حکم پر موت کے تختہ پر لٹکایا گیا۔فرانس سے اس کے قریبی روابط کا یہ عالم تھا کہ جب اس پر موت وارد ہوئی تو سی لیز CALIS کا لفظ اسکے دل پر کندہ تھا اسی طرح ہر مسلمان کے دل پر تسلیم کا لفظ کندہ ہونا چاہیے۔قرآن مجید میں اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے : قُلْ إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔شکست اور ناکامی (147:4) ناکامی اور شکست مترادف الفاظ نہیں ہیں شیکست میں جس طرح فتح کا پہلو چھپا ہوا ہے اسی طرح ناکامی صرف ایک عارضی دھچکہ کا نام ہے۔ایک ترقی کرنے والے اور کامیاب اور ختم ارادہ والا شخص جس کے سامنے زندگی کا ایک خاص مقصد ہے اس کے نزدیک ناکامی کے یہی معنی ہیں اس کا مطمح نظر جلد یا بدیر ضرور حاصل ہو جائے گا۔اس کو اس بات کا علم ہے کہ مثبت سوچ ہی کامیابی کی طرف لے جانے والا راستہ ہے اور وہ اس راستہ میں پیش آنے والی رکاوٹ کو مستقل رکاوٹ نہیں جانتا اور جونہی کوئی روک پیدا ہوتی ہے وہ اسے پاش پاش کر کے آگے اپنے مقصد کی طرف بڑھتا جاتا ہے۔ایک کم حوصلہ شخص مایوسی میں پہلی روک پر یہی دل چھوڑ بیٹھتا ہے۔رہی یہ بات کہ حالات سازگار نہیں اور وہ مشکلات میں گھرا ہوا ہے اس کا الزام صرف اپنے اوپر ہی لینا چاہیے۔ایک ترقی پسند شخص ہر مسئلہ ہر رکا وٹ اور ہر مصیبت