عظیم زندگی — Page 94
۹۴ دنیا میں یا آنے والی دُنیا میں استعمال کر سکتا ہے۔انسان صرف اس سویح کو حقیقت میں بدل دیتا ہے جس سوچ میں دماغی طور پر وہ ڈوبا رہتا ہے اور دماغ کی تخلیقی قوت سے اپنی زندگی میں وہ ایسی کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے جو نا قابل یقین اور غیر معمولی ہیں۔ہر انسان ویسا ہی رہتا ہے جیسے اس کے خیالات ہوں۔وہ اپنے کردار کا معمار ہے اور اپنی روح کے جہاز کا کپتان مجونہی وہ اپنے دماغ کی کیمسٹری سمجھے لیتا ہے وہ خدا کی عطا کردہ طاقتوں سے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتا ہے۔فرانس کے مارشل میکموہن کی زندگی مندرجہ ذیل حسابی مساوات کا ایک زندہ ثبوت ہے۔" خواہش۔چاہنے والی چیز میر سلسل سورع مطلوبہ نتیجہ کے برابر ہوتی ہے۔" مارشل میکموہن جب بچہ تھا تو اس کی شدید خواہش تھی کہ وہ فرانس کا سپہ سالار بنے۔اس نے اس خواہش کو اپنا مطمح حیات بنالیا اور یہ خواہش اس کے اندر اس قدر شدید تھی کہ وہ اپنے آپ کو ہمیشہ ایک مارشل کے لباس ہی میں دیکھتا چنانچہ وہ بالآخر فرانس کا مارشل بنا اور ملک کا صدر بھی پس جو زندگی میں ترقی کے خواہاں ہیں ان کے لئے مارشل میکموہن ایک عظیم نمونہ اور تابندہ مثال ہے۔دن میں بعض دفعہ ایسے مواقع ضرور آتے ہیں کہ انسان کو فراغت حاصل ہوتی ہے ان فرصت کے سموں میں دُنیا کے عظیم آدمیوں کی سوانح عمریاں پڑھنے سے بہتر دوسری کوئی چیز نہیں۔اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ان لوگوں نے ناکامیوں میں سے کامیابیاں