عظیم زندگی — Page 78
قابو پائے کیونکہ یہی صلت تقدس اور نیکی کی روح کے خلاف ہے۔ایک بیماری کے علاج کے لئے اچھا ڈاکٹر اس کی وجہ جاننا چاہتا ہے اور پھر اس وجہ کا علاج کرتا ہے مومن کو بھی اِس بات کی تلقین کی جاتی ہے۔چڑچڑے پن کی بہت سی وجوہات ہیں اور اس میں سے ایک وجہ کھانے پینے کا طریق ہے۔بعض ایسے ہیں جو تھوڑی تھوک لگنے پر بہت زیادہ کھاتے اور اپنے اعصاب پر بوجھ ڈالتے ہیں۔اکثر ایسی غذا کھاتے ہیں جو جسم کے لئے مہلک ہوتی ہے پھر وہ اپنے اعصاب کو آرام پہنچانے کے واسطے اعصابی گولیوں کیلئے مرے جاتے ہیں اور جب ایسی گولیاں نہیں ملتیں تو پھر چڑ چڑا پن آدباتا ہے۔چائے اور کافی نوشی تو قومی عادت بن چکی ہے۔اگر چہ دونوں میں کوئی غذائیت نہیں پھر بھی عورتیں گھر میٹھی ان گنت چائے کی پیالیاں پی جاتی ہیں اور پھر حیران ہوتی ہیں کہ ان کے اعصاب کیوں کمزور ہیں۔اس کے علاوہ تمباکو ہے جو بالکل زہر ہے اس کا جسم اور اعصاب پر بہت معمر اثر ہوتا ہے حتی کہ روح بھی اس کے مملک دھوئیں سے بچ نہیں سکتی۔سگریٹ پینے والے اور تمبا کو چبانے والے دونوں کمزو و اعصاب سے زندگی گزارتے ہیں اور پھر مستقل چڑ چڑے پن کے مریض ہو جاتے ہیں۔اپنی زندگی کا خود مالک و آقا ہونا ر جانی ترقی کی کلید ہے اور یہ مقولہ بالکل صحیح ہے کہ جو اپنے اوپر فتح پالیتا ہے وہ اُس شخص سے بہت زیادہ عظیم ہے جو ایک شہر پر فتح حاصل کر لیتا ہے۔جب انسان چڑ چڑا ہوتا ہے تو بعض اوقات ایسی بات موقع کی نزاکت کو نہ سمجھتے ہوئے کر ڈالتا ہے جو بعد میں پشیمانی کا باعث بن جاتی ہے۔یاد رکھو غیر محتاط الفاظ اور بُرے افعال واپس نہیں جاسکتے سخت الفاظ دوسروں کے دلوں پر کبھی نمٹنے والے اثرات چھوڑ جاتے ہیں۔بے احتیاطی سے کہی ہوئی بات اچھے سے اچھے دوست ، خاوند