عظیم زندگی — Page 62
محفوظ ہوں گے۔ارشادِ خداوندی ہے:- ان المتقين في جنتٍ وَعُيُونٍ ادْخُلُوهَا بِسَلم امنين۔وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ عَل اِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مَّتَقْبِلِينَه لا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ۔( ۴۶:۱۵ تا ۴۹) متقی لوگ یقینا باغوں اور مشینوں والے مقام میں داخل ہوں گے۔انہیں کیا جائیگا کہ تم سلامتی کے ساتھ ان میں بے خوف و خطر داخل ہو جاؤ اور ان کے سینوں میں جو کینہ وغیرہ بھی ہو گا اسے ہم نکال دیں گے۔وہ بھائی بھائی بن کر جنت میں رہیں گے او تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے نہ ان میں کوئی تھکان ہوگی اور نہ انہیں ان میں سے کبھی نکالا جائے گا۔ه