عظیم زندگی

by Other Authors

Page 61 of 200

عظیم زندگی — Page 61

۶۱ ہے بُرے الفاظ دل و دماغ پر انیسٹ اثرات چھوڑ جاتے ہیں۔یہ اثرات انسانی رشتوں کو توڑ دیتے ہیں۔غصہ سے دوست، خاوند بیویاں ، والدین اور اولاد اجنبی بن جاتے ہیں۔چڑ چڑا شخص خود بھی اور دوسروں کو بھی کبیدہ خاطر کر دیتا ہے۔در اصل اس کو غصہ کا بخار لاحق ہوتا ہے۔نبی اکرم حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے صبر اور سکون کی یوں تعریف کی ہے :- اللہ تعالی کو دو خشک سالیان پسند ہیں ایک جو غصہ کو پی لے اور دوسرے جو مصیبتے کو آرام اور سکون سے سر لے " شک - شک سے بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں کیونکہ اکثر اوقات شک صحیح نہیں ہوتا اس سے انسان دوسروں کو غلط سمجھتا ہے جس سے افراد کے درمیان بُرے خیالات پیدا ہوتے ہیں۔شک نیکی کا دوست نہیں بلکہ اچھے تعلقات اور خوشیوں کا دشمن ہے۔قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے :- ( يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِ (۱۳:۴۹ ) انسان کو افواہوں کی اچھی طرح تحقیق کرلینی چاہیے اور دوسروں کے بارہ میں اپنے ظن کے اظہار میں بہت احتیاط برتنی چاہیئے۔جنت میں کوئی عداوت نہ ہوگی۔عداوت سے پاک دل خدا تعالیٰ کی ایک نعمت ہے۔یہ دراصل جنت کی ہی ایک علامت ہے کیونکہ اولیاء اللہ بھی اس کے خلاف اس دنیا میں جہاد کرتے رہے ہیں لیکن جنت میں وہ اس کے مضر اثرات سے بالکل