انوارالعلوم (جلد 9) — Page 239
۲۳۹ ہمت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔دوسرا علاج لاحول پڑھنا فرمایا ہے کیونکہ جیسا کہ اوپر بیان ہو چکا ہے احتمال ہے کہ ایسی خوابوں میں سے کوئی سچی بھی ہو۔پس لاحول سے خدا تعالیٰ کے حضور میں استغفار اور اسکی ذات پر توکل کا مقام حاصل ہو جائیگا۔غرض تھوکنے سے شیطانی خواب کے اثر سے محفوظ ہو جائیگا اور لاحول سے خدائی انذار کے اثر سے محفوظ ہو جائیگا۔کیونکہ جو شخص خدا تعالیٰ کے آگے اپنے آپ کو ڈال دیتا ہے۔وہ اس کی سزا سے بچ جاتا ہے۔پس جو شخص یہ دونوں علاج کریگا اس کے دل پر سے خوف دور ہو جائیگا۔دیکھو کس لطیف اور عمدہ صورت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے اپنی اُمت پر سے خوف کے غلبہ کو دور کیا ہے۔غزالی اور احمدی فلسفۂ اخلاق میں فرق بتاکر اب مَیں وہ علاج بتاتا ہوں جو اس روحانی مریض کے مناسب حال ہیں۔جو عمل سے بالکل رہ گیا ہے اور باوجود کوشش کے کھڑا نہیں ہو سکتا۔لیکن ان علاجوں کے بتانے سے پہلے میں اس شبہ کا ازالہ کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ ایسے انسان کے لئے کچھ اور عمل بنانے سے فائدہ کیا ہے کیونکہ یہ پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے کہ اس سے عمل ہو ہی نہیں سکتا۔ایسی صورتوں میں اور عمل بتانے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟ سو اس کا جواب یہ ہے۔(۱) جب تک نیک عمل کرنا انسان کے لئے ناممکن نہ ہو جائے اس وقت تک عمل کے بغیر اس کے لئے کچھ نہیں ہو سکتا۔ہاں اگر اس کے لئے عمل ناممکن ہو گیا ہوتو پھر بغیر عمل کے بھی پاکیزگی ہو سکتی ہے مگر جب تک عمل کرنا اس کے لئے ممکن ہے اسوقت تک عمل کے بغیر پاکیزگی نہیں ہو سکتی۔پس اگر عمل ناممکن ہو جائے۔جیسے کوئی پاگل ہے کہ وہ کوئی عمل نہیں کر سکتا تو اس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا ہے۔اُسے پھر موقعہ دیا جائیگا۔ہاں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ عمل دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک وہ جو ہر قسم کی حالت کے لوگوں کے لئے ممکن ہوتے ہیں۔اور ایک وہ جو دل کی بعض حالتوں میں ناممکن ہوتے ہیں۔جو عمل بعض قلبی حالتوں میں ناممکن ہو جاتے ہیں وہ جذبات سے اور خیالات سے تعلق رکھتے ہیں لیکن جو عمل کہ ظاہر سے تعلق رکھتے ہیں وہ کسی حالت میں بھی ناممکن ہوتے۔مثلاً نماز ہے اس کے متعلق کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ مَیں نماز پڑھ سکتا ہی نہیں۔اگریہ کہہ سکتا ہے کہ ناجائز محبت میرے دل سے نہیں نکل سکتی۔پس عمل دو قسم کے ہیں۔ایک جذبات سے تعلق رکھنے والے۔اور دوسرے وہ جن کا تعلق جذبات سے نہیں ہوتا۔اب دیکھو جسمانی بیماریوں کے علاج کس طرح کئے جاتے ہیں۔اِسی طرح کہ ایک شخص ڈاکٹر