انوارالعلوم (جلد 9) — Page 238
۲۳۸ گے۔یہ بغاوت ہے اور باغی کے لئے کوئی امید اور طمع نہیں ہو سکتی طمع مطیع کے لئے ہے۔دوسری بات یہ یاد رکھنی چاہئے کہ مومن کے خوف کا موجب یہ نہیں ہوتا کہ شاید یہ بات نہیں ہو سکیگی یا یہ کہ ایسا نہ کیا تو سزا ملیگی بلکہ اُسے یہ خوف ہوتا ہے کہ جس رستہ پر مَیں چل رہا ہوں شاید اس پر چل کر نہ ہو سکے۔اِسی طرح خوف کی وجہ یہ نہیں ہوتی کہ یہ بات نہ کی تو خدا تعالیٰ سزا دیگا بلکہ یہ ہوتی ہے کہ شاید مَیں خدا تعالیٰ کی رحمت کو جذب نہ کر سکوں۔غرض اصل اسلامی تصوف کی بنیاد طمع اور خوف پر ہے اور امید کا پہلو خوف کی نسبت بھاری ہے اور حق یہ ہے کہ اثباتی طاقتیں اُمید سے ہی پیدا ہوتی ہیں اور خوف سے سلبی طاقتیں پیدا ہوتی ہیں اصل مقصد خدا تعالیٰ سے محبت پیدا کرنا ہے اور وہ امیدسے پیدا ہوتی ہے خوف سے صرف گناہ دور ہوتے ہیں۔دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح اپنی امت سے خوف مٹانے کی کوشش فرمائی ہے۔اوّل تو قرآن کریم میں رَحْمَتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ آجانے سے معلوم ہو گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحمت ہر ایک چیز سے بڑھکر ہے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے اس کی اور بھی وضاحت فرما دی۔حدیث میں آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا۔منذر خوابیں شیطانی ہوتی ہیں اور مبشر خوابیں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہیں۔چونکہ خوابوں کا بہت بڑا اثر انسان کی طبیعت پر پڑتا ہے۔اس لئے آپ نے یہ فرما دیا کہ منذر خوابوں سے خوف نہیں کھانا چاہئے یہ شیطان کی طرف سے ہوتی ہیں۔ہم دیکھتے ہیں کہ منذر خوابیں انبیاء کو بھی آتی ہیں۔پس اس سے مُراد یہ نہیں کہ ہر منذر خواب شیطانی ہوتی ہے۔بلکہ یہ مطلب ہے کہ اگر کثرت سے منذر خوابیں آئیں اور مبشر خواب آئے ہی نہیں یا کم آئے تو انہیں شیطانی خواب سمجھنا چاہئے۔اس طرح آپ صلعم نے مومنوں کے دلوں سے خوف کو دور کر دیا ہے کیونکہ خوابوں کا اثر انسان کے دل پر خاص ہوتا ہے۔لیکن چونکہ ہو سکتا ہے کہ ایسے شخص کو جسے شیطانی خوابیں آتی ہوں کوئی سچی خواب بھی آجائے اور وہ اس کو شیطانی سمجھ کر نقصان اٹھائے اس لئے اس کا بھی علاج بتا دیاکہ جب ڈراونی خواب آئے تو مومن کو چاہئے کہ بائیں طرف تھوک دے اور لاحول پڑھے۔اِس میں کیا عجیب نکتہ آپ نے فرمایا ہے۔لوگ کسی چیز کے متعلق کیوں تھوکتے ہیں۔اسلئے کہ مَیں اسکی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شیطانی خوابوں کے متعلق مومن کے نفس کو جرأت دلائی کہ جب اس قسم کی خواب آئے تو تھوک دو کہ ہم اس کی پرواہ نہیں کرتے اِس طریق سے آپ نے اُمید اور