انوارالعلوم (جلد 9) — Page 418
۴۱۸ ہوتے ہیں۔جب تک تو ان کا غیروں سے مقابلہ رہتا ہے تب تک ان میں جرأت رہتی ہے جب غیروں سے مقابلہ جاتا رہے تو اپنوں کے ہی گریبان پکڑنے لگتے ہیں۔میں جماعت کے بعض افراد کے اخلاص میں کمزوریاں دیکھتا ہوں۔یہ کمزوری علاج چاہتی ہے۔یہ کمی اور کمزوری آگ کی مانند ہوتی ہے۔آگ ایک جگہ پر نہیں رہا کرتی تو ارد گرد بھی پھیلتی ہے اس لئے دوست خاص طور پر روحانیت کی فکر کریں۔انہوں نے اپنی منزل مقصود کو پایا نہیں بلکہ ابھی تو وہ ابتدائی حالت میں ہیں۔دیکھو اسلام چاروں طرف سے گھرا ہوا ہے اس لئے کام کرنے کی ابھی بہت ضرورت ہے اور کام کے لئے اخلاص، حسن ظنی اور قدر کی ضرورت ہوتی ہے۔بغیر ان باتوں کے کام نہیں ہوا کرتا۔بدظنی کو ہی دیکھ لو اس مرض سے کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے۔کہتے ہیں ایک غلام تھا۔جس کو اس کا آقا بہت کم قیمت پر فروخت کر رہا تھا۔خریدارنے آقا سے پوچھا اس کو کیا کیا ہنر آتے ہیں۔کہابہت آتے ہیں۔خریدار نے پوچھا۔پھر کیوں اسے کم قیمت پر فروخت کرنا چاہتے ہیں۔لیکن غلام نے کہا کہ مجھ میں بہت خوبیاں ہیں صرف ایک نقص ہے کہ میں ایک جھوٹ بول لیا کرتا ہوں۔خریدار نے کہا۔معمولی بات ہے اور اسے خرید لیا۔اس سے کام کراتا رہا۔ایک دن غلام روتا آقا کے پاس گیا اور کہا اور مجھ میں ہزار عیب بھی کیوں نہ ہوں۔لیکن میں اپنے آقا بے وفا نہیں ہوں۔آقا کی بے وفائی کبھی نہیں کر سکتا۔میں آپ کو بتاتا ہوں کہ آپ کی بیوی بے وفا ہے۔اس کا ایک شخص سے ناجائز تعلق ہے۔اور میں نے خود غیر سے ناجائز تعلق رکھتے ہوئے دیکھا ہے۔اور اب اس کے دوست نے اسے یہ پٹی پڑھائی ہے کہ یہ آپ کو قتل کردے تاکہ وہ آرام سے اپنے تعلق کو قائم رکھ سکیں۔ایک دو دفعہ تو آقا نے کہا کہ میں یہ یقین نہیں کر سکتا میری بیوی پاک دامن ہے۔مگر یہ سن کر غلام نے زور زور سے رونا اور چلانا شروع کر دیا اور کہا کہ غلام کا کام صرف عرض کرنا ہے باقی حضور مالک ہیں۔تب تواس آقا کو بھی فکر ہوئی۔اس نے پوچھا تمہیں کس طرح پتہ لگا۔اس نے کہا میں نے دیکھا ہے کہ وہ آپ کی بیوی کو اُسترادے کر کہہ رہا تھا کہ جب تمہارا خاوند سو رہا ہو تو اس کے گلے پر یہ اُسترا پھیر دینا اگر حضور باور نہ کریں تو اس کا تجربہ کر لیں۔مگر رات کو سوئیں نہیں خبردار ہو کر رہیں۔اب تو آقا کو فکر ہوئی اور وہ اس امتحان کے لئے تیار ہو گیا۔اور پھر اس کے بعد اسی طرح وہ غلام آقا کی بیوی کے پاس گیا اور کہا کہ مجھ میں بہت عیب ہیں۔مگر آپ کا بے وفا نہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ آپ کا خاوند کسی غیر عورت ناجائز تعلق رکھتا ہے۔اور وہ۔تمہیں قتل کر دینا چاہتا ہے۔میں نے آپ کو اطلاع دے دی ہے۔اس نے بھی اولا ًتردید کی۔مگر