انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 239 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 239

انوار العلوم جلد 3 ۲۳۹ منهاج الطالبين ہمت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ دوسرا علاج لا حول پڑھنا فرمایا ہے کیونکہ جیسا کہ اوپر بیان ہو چکا ہے احتمال ہے کہ ایسی خوابوں میں سے کوئی کچی بھی ہو۔ پس لا حول سے خدا تعالیٰ کے حضور میں استغفار اور اس کی ذات پر توکل کا مقام حاصل ہو جائے گا۔ غرض تھوکنے سے شیطانی خواب کے اثر سے محفوظ ہو جائے گا اور لا حول سے خدائی اندار کے اثر سے محفوظ ہو جائے گا کیونکہ جو شخص خدا تعالی کے آگے اپنے آپ کو ڈال دیتا ہے۔ وہ اس کی سزا سے بچ جاتا ہے۔ پس جو شخص یہ دونوں علاج کرے گا اس کے دل پر سے خوف دور ہو جائے گا۔ دیکھو کس لطیف اور عمدہ صورت میں رسول کریم ﷺ نے اپنی اُمت پر سے خوف کے غلبہ کو دور کیا ہے۔ غزائی اور احمدی فلسفہ اخلاق میں فرق بتا کر اب میں وہ علاج بتاتا ہوں جو اس روحانی مریض کے مناسب حال ہیں جو عمل سے بالکل رہ گیا ہے اور باوجود کوشش کے کھڑا نہیں ہو سکتا۔ لیکن ان علاجوں کے بتانے سے پہلے میں اس شبہ کا ازالہ کہ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ ایسے انسان کے لئے کچھ اور عمل بتانے سے فائدہ کیا ہے کیونکہ یہ پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے کہ اس سے عمل ہو ہی نہیں سکتا۔ ایسی صورتوں میں اور عمل بتانے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟ سو اس کا جواب یہ ہے۔ (۱) جب تک نیک عمل کرنا انسان کے لئے نا ممکن نہ ہو جائے اس وقت تک عمل کے بغیر اس کے لئے کچھ نہیں ہو سکتا۔ ہاں اگر اس کے لئے عمل نا ممکن ہو گیا ہو تو پھر بغیر عمل کے بھی پاکیزگی ہو سکتی ہے مگر جب تک عمل کرنا اس کے لئے ممکن ہے اس وقت تک عمل کے بغیر پاکیزگی نہیں ہو سکتی۔ پس اگر عمل نا ممکن ہو جائے۔ جیسے کوئی پاگل ہے کہ وہ کوئی عمل نہیں کر سکتا تو اس کے متعلق رسول کریم نے فرمایا ہے کہ اُسے پھر موقع دیا جائے گا۔ 20 ہاں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ عمل دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو ہر قسم کی حالت کے لوگوں کے لئے ممکن ہوتے ہیں۔ اور ایک وہ جو دل کی بعض حالتوں میں نا ممکن ہوتے ہیں۔ جو عمل بعض قلبی حالتوں میں ناممکن ہو جاتے ہیں وہ جذبات سے اور خیالات سے تعلق رکھتے ہیں لیکن جو عمل کہ ظاہر سے تعلق رکھتے ہیں وہ کسی حالت میں بھی ناممکن نہیں ہوتے۔ مثلاً نماز ہے اس کے متعلق کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نماز پڑھ سکتا ہی نہیں۔ مگر یہ کہہ سکتا ہے کہ ناجائز محبت میرے دل سے نہیں نکل سکتی۔ پس عمل دو قسم کے ہیں۔ ایک جذبات سے تعلق رکھنے والے اور دوسرے وہ جن کا تعلق جذبات سے نہیں ہوتا۔ اب دیکھو جسمانی بیماریوں کے علاج کسی طرح کئے جاتے ہیں۔ اسی طرح کہ ایک شخص ڈاکٹر