انوارالعلوم (جلد 8) — Page 79
انوار العلوم جلد ۸ ۷۹ قول الحق ۔ اس کے مقابلہ میں ہماری طرف دیکھو ہمارے ماتھے اور تمہاری پیٹھیں زخمی ہیں حضرت مرزا صاحب نے پہلے دن جو کہا مصیبتوں کے پہاڑ گر پڑنے پر بھی نہ چھوڑا ۔ پھر ہم نے بھی جو راہ اختیار کی اس سے سرمو ادھر ادھر نہ ہوئے۔ ہجرت کے معاملہ میں ترک موالات کے معاملہ میں خلافت کے معاملہ میں تم نے شکست کھائی اور بری طرح کھائی۔ اس مقابلہ میں تمہاری پیٹھیں زخمی ہیں کیونکہ تم پیٹھ دکھا کر بھاگے ۔ زخم تو ہمیں بھی لگے مگر ہمارے ماتھے اور سینے زخمی ہیں کیونکہ ہم ماتھے اور سینے پیش کرتے رہے اور دشمن ہمارے ماتھے پر ز من ہمارے ماتھے پر زخم لگاتا رہا۔ پھر کس منہ سے منہ سے تم دعوی کرتے ہو کہ ہم بچے ہیں۔ تمہارے پاس سچائی کی کونسی علامت ہے تمہارے پاس محمدا کی کیا چیز باقی ہے۔ کیا محمد الیایی کا علم تمہارے پاس ہے اگر ہے تو کیوں تم لوگوں کو وہ علوم اور وہ نکات نہیں معلوم ہوتے جو اس شخص کی جماعت کے ادنی ادنی لوگوں کو معلوم ہوتے ہیں جو تمہارے نزدیک کافر اور دجال ہے۔ محمد اللہ نے اپنی امت میں جو روحانیت چھوڑی ہے وہ تم میں کہاں ہے کوئی ایک بھی ہے تم میں جو خدا کا کہلا سکے اور جسے دعوئی ہو کہ خدا تعالیٰ اس سے ہمکلام ہوتا ہے اگر کوئی ہے تو سامنے آئے۔ لیکن ہماری چھوٹی سی جماعت میں سینکڑوں نہیں ہزاروں ایسے آدمی ہیں کہ جن سے خدا تعالیٰ نے کلام کیا۔ مگر اے مردو! تم چالیس کروڑ میں سے ایک بھی ایسا نہیں ہے پھر وہ کیا چیز ہے جس پر تم اس قدر شور و شر مچاتے ہو۔ کیا یہ حیض کے لوتھڑے نہیں ہیں جنہیں تم لئے پھرتے ہو۔ تم نے ایک حضرت مرزا صاحب کے مقابلہ پر آنے والی ہر چیز کو خدا نے مٹایا مٹایا ایک چیز کو حضرت صاحب کے مقابلہ میں رکھا اور خدا نے اسے مٹا دیا ۔ ایک وقت تھا جب تم کہتے تھے اہل عرب نے مرزا صاحب کو نہیں مانا مقامات مقدسہ کے محافظوں نے قبول نہیں کیا ہم کس طرح مان لیں لیکن تمہارے مونہوں سے خدا نے حاکم مکہ ومدینہ کو باغی اور غدار کہلایا پھر تم نے کہاٹر کی حکومت جب تک قائم ہے امام مہدی نہیں پیدا ہو سکتا خدا نے اسے بھی پاش پاش کر دیا پھر تم نے کہا ترکوں کا خلیفہ اصل اسلامی خلیفہ ہے خدا نے اس ہے خدا نے اس کو بھی نکال دیا ۔ اب میں پوچھتا ہوں اور کیا اسلام سے کیا جائے کہ تم سمجھ سکو وہ مٹ گیا ہے کیا تمہارا یہ مطلب ہے کہ سارے کے سارے مسلمان کہلانے والے اپنے آپ کو مسلمان بھی نہ کہلائیں اور عیسائی ہو جائیں۔ یا سارے جنیو وی