انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 432 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 432

نوارالعلوم جلد ۷ ۴۳۲ دعوۃالامیر سُپرد بیان فرمایا ہے اور یہ حامی اس وقت سب ادیان پر غالب آجائیں گے ، پس ان پر غالب ہونے سے صاف ظاہر ہے کہ دیگر ادیان پر بھی اسلام کو غلبہ حاصل ہو جائے گا۔پس معلوم ہوا کہ لِیُظْھِرُہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہسے مرادمسیح موعود کا ہی زمانہ ہے اور یہ استنباط ایسا ہے کہ قریباً تمام مسلمانوں کو اس سے اتفاق ہے۔چنانچہ تفسیر جامع البیان کی جلد ۲۹ میں اس آیت کی تفسیر میں لکھا ہے کہ وَذٰلِکَ عِنْدَ نُزُلِ عِیْسٰی ابْنِ مَرْیَمَ یہ غلبہ دین عیسیٰ بن مریم کے زمانے میں ہوگا اور قرارئنِ عقلیہ بھی اسی کی تائید کرتے ہیں کیونکہ تمام ادیان کا ظہور جیسا کہ اس زمانے میں ہوا ہے۔اس سے پہلے نہیں ملتا۔آپس میں میل جول کے زیادہ ہوجانے کی وجہ سے اور پر یس کی ایجاد کے سبب سے کتب کی اشاعت میں سہولت پیدا ہو جانے کے سبب سے تمام ادیان کے پروؤں میں ایک جوش پیدا ہوگیا ہے اور اس قدر مذہب کی کثرت نظر آتی ہے کہ اس سے پہلے اس قدر کثرت نظر نہیں آتی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تو صرف چاردین ہی اسلام کے مقابلے میں آئے تھے۔یعنی مشرکین مکہ کا دین اور نصاریٰ کا دین اور یہود اور مجوس کا دین۔پس اس زمانے میں اس پیشگوئی کے ظہور کا ابھی وقت نہیں آیاتھا، اس کا وقت اب آیا ہے۔کیونکہ اس وقت تمام ادیان ظاہ ہو گئے ہیں اور نوا یجاد و سواریوں اور تار اور پریس وغیرہ کی ایجاد سے مذاہب کا مقابلہ بہت شدت سے شروع ہوگیاہے۔غرض قرآن کریم اور احادیث اور عقل صحیح سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کا غلبہ ادیان باطلہ پر ظاہر ی طور پر مسیح موعود کے زمانے میں ہی مقدر ہے اور مسیح موعود کا اصل کام یہی ہے اس کام کو اس کے سوا کوئی اور نہیں کر سکتا اور جو شخص اس کا کو بجا لائے اور مسیح موعود ہونے میں کچھ شک نہیں اور واقعات سے ثابت ہے کہ یہ کام اللہ تعالیٰ نے حضرت مرزا غلام احمدؐ صاحب کے ہاتھوں سے پورا کردیا ہے پس آپ ہی مسیح موعود ہیں۔حضرت مرزا غلام احمدؐ صاحب کے دعویٰ سے پہلے اسلام کی حالت ایسی نازک ہوچکی تھی کہ خود مسلمانوں میں سمجھدار اور زمانے سے آگاہ لوگ یہ پیشگوئیاں کرنے لگے تھے کہ چند دنوں میں اسلام بالکل مٹ جائے گا اور حالات اس امر کی طرف اشارہ بھی کر رہے تھے ، کیونکہ مسیحیت اس سُرعت کیساتھ اسلام کو کھاتی چلی جارہی تھی کہ ایک صدی تک اسلام