انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 233 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 233

۲۳۳ اس کے سیکھنے کی طرف پوری توجہ کرنی چاہئے۔اس میں جس قدر کوشش کریں گے اسی قدر تبلیغ زیادہ موثر ہوگی اور جس قدر تبلیغ موثر ہوگی اسی قدر ثواب کا زياده موقع ملے گا۔(ب )اسی طرح جس قوم سے مقابلہ ہو اس کے مذہب اور طریق سے پوری واقفیت نہ ہو تو مقابلہ مشکل ہوتا ہے پس اگر آریوں کے متعلق پوری واقفیت نہ ہو تو مرکز سے ان کے متعلق ضروری معلومات اور حوالوں کو اپنی پاکٹ بک میں نوٹ کر لیں اور اسلام پر ان کے اعتراضوں کے جواب بھی اور ان کو بار بار پڑھ کر یاد کرتے رہا کریں۔۵۔راستہ میں لوگوں سے ہرگز فخریہ طور پر باتیں نہ کرتے جاویں۔فخرانسان کو نیکی سے محروم کردیتا ہے اور سیاستاً بھی اس کا نقصان پہنچتا ہے دشمن کی توجہ اس طرف پھر جاتی ہے اور وہ ہوشیار ہو جاتاہے۔۶- اگر پہلے سے آپ کی جگہ مقرر ہے تو ہر جگہ مقرر ہے اس جگہ جا کر مبلغ سے چارچ با قاعدہ لے لیں اور اس سے سب علوم ضرور یہ حاصل کر لیں اور اگر جگہ مقرر نہیں تو پھر مرکز میں جا کرافسر اعلیٰ سے ہدایات حاصل کریں۔۷۔جس قصبہ میں داخل ہوں جس وقت وہ نظر آوے مندرجہ ذیل مسنون دعا کم سے کم تین دفعہ خشوع و خضوع سے پڑھیں نہایت مجرّب اور مفید ہے۔اللھم رب السموات السبع وما اظلن ورب الأرضين السبع وما اقللن ورب الشياطين وما اضللن ورب الرياح وما ذرین فانا نسئلک خير هذه القرية وخير اهلها وخير مافيها ونعود بك من شر هذه القرية وشر اھلها وشر مافيها ۳۵- اللهم بارك لنا فيهاوارزقنا جناھا و حببنا الى أهلها وحبب صالحی اهلها الينا۔آمین۔کم سے کم تین دفعہ سمجھ کر یہ دعا مانگو رسول کریم ﷺ سے یہ مروی اور میرا اس کے متعلق وسیع تجربہ ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے۔اے اللہ! جو سات آسمانوں کا رب ہے اور ان کا بھی جن پر یہ سایہ کئے ہوئے ہیں۔اور جو ساتوں زمینوں کا رب ہے اور ان کا بھی جن کو یہ اٹھائے ہوئے ہیں اور شیطانوں کا بھی اور ان کا بھی جن کو وہ گمراہ کرتے ہیں اور ہواؤں کا بھی اور ان چیزوں کا بھی جن کو وہ اڑاتی ہیں ہم تجھ سے اس بستی کی بھلائی طلب کرتے ہیں اور اس کے باشندوں کی بھلائی بھی طلب کرتے ہیں اور ہر اس چیز کی بھلائی بھی جو اس میں پائی جاتی ہے۔اور ہم اس ہستی کی ہر ایک برائی سے پناہ مانگتے ہیں اور اس بستی میں رہنے والوں کی برائی سے بھی پناہ مانگتے ہیں اور اس بستی