انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 234 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 234

۲۳۴ کی ہر ایک بری شے سے پناہ مانگتے ہیں اے خدا! اس بستی میں ہمارے قیام کو با بر کت کر اور اس کی نعمتوں اور بارشوں سے ہمیں متمتع کر۔اور ہماری محبت اس جگہ کے لوگوں کے دلوں میں ڈال او ر ہمارے دل میں اس جگہ کے نیک لوگوں کی محبت پیدا کر۔۸۔سفر سے نکلتے ہی اپنے پاس ایک پاکٹ بک رکھیں جس میں سب ضروری امور لکھتے چلے جاویں۔کم سے کم دو کارڈ اور ایک لفافہ اور پنسل وچا قو بھی ہر وقت ساتھ رہیں۔۹۔جس حلقہ میں کام کرنا ہے وہاں پہنچتے ہی ان امور کو دریافت کریں:۔(1) وہ کس ضلع میں ہے (۲) کس تحصیل میں ہے (۳) وہ کس تھانہ میں ہے (۴) اس کا ڈاک خانہ کہاں ہے (۵) اس میں کوئی مدرسہ بھی ہے یا نہیں (۱) اس میں کوئی شفاخانہ بھی ہے یا نہیں (2) اس ضلع کا ڈپٹی کمشز کون ہے اور اس کے اخلاق اور معاملہ کیسا ہے ؟ (۸) اس تحصیل کے تحصیل دار نائب تحصیلدار کون ہیں اور ان کے اخلاق اور معاملات کیسے ہیں (۹)اس تھانہ میں تھانیدار اور اس کے اوپر انسپکٹر کون ہے۔اور ان کے اخلاق اور معاملات کیسا ہیں (۱۰) اس گاؤں میں اگر پولیس میں مقرر ہے تو وہ کون ہے اور اس کے اخلاق اور معاملہ کیا ہے۔(1) اس کے پوسٹ آفس کا انچارج کون ہے اور چھٹی رساں کون ہے اور ان کا طریق اس تحریک شد ھی میں کیسا ہے۔(۱۲) ڈاک وہاں کتنی دفعہ دن یا ہفتہ میں آتی ہے۔(۱۳) مدرس کون لوگ ہیں اور وہ اس تحریک میں کیا حصہ لیتے ہیں (۱۳) ڈاکٹر کون ہے۔اور اس تحریک میں کیا حصہ لیتا ہے۔(۱۵) اس میں کوئی مسجد ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو امام ہے یا نہیں۔اگر ہے تو اس سے کوئی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے یا نہیں؟ ۱۰۔حلقہ کا افسر ڈپٹی کمشنر تحصیل کا انچارج تحصیلدارسے، تھانہ کا انچارج تھانہ دارسے ملنے کی کوشش کرے اور بغیر اپنے کام کی تفصیل بتائے اس کی دوستی اور ہمدردی کو حاصل کرنے کی کوشش کرے۔مذکورہ بالا دوسرے لوگوں سے بھی اپنے تعلقات اچھے بنانے کی کوشش کرے۔یاد رکھنا چاہئے کہ جس قدر نقصان یا فا ئد ہ چھوٹے لوگوں سے جیسے پولیس مین چِھٹی رسان وغیرہ سے سے اس قدر بڑے لوگوں سے نہیں پہنچ سکتا۔۱۱۔جس گاؤں میں جائے اس کے مالک اور نمبردار اور پٹواری کا پتہ لے۔اگر وہ مسلمان ہوں تو ان کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرے اور ان سے مدد کی درخواست کرے مگر یہ