انوارالعلوم (جلد 7) — Page 232
۲۳۲ اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلی علی رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔۔ھوالناصر ہدایات برائے مبلغین مکرمی! السلام عليكم ورحمه اللہ وبرکاتہ چونکہ آپ نے اپنی زندگی کا ایک حصہ انسداد فتنہ ارتداد کے لئے وقف کیا ہے میں چند ہدایات اس کام کے متعلق آپ کو دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے افسروں کے احکام کے ماتحت پوری طرح ان ہدایات پر عمل کریں گے۔وہ ہدایات یہ ہیں:۔۱۔الله تعالیٰ کے فضل پر بھروسہ کرتے ہوئے نیک نیت اور محض ابتغاًء بوجه الله اس کام کا ارادہ کریں۔۲۔گھرسے نکلیں تو دعا کرتے ہوئے اور رب ادخلني مدخل صدق و اخرجني مخرج صدق واجعلني من لدنك سلطانانصيرا ۳۴۔کہتے ہوئے نکلیں اور بہت استغفار کرتے جائیں کہ خدا تعالی ٰکمزوریوں پر پردہ ڈال کر خد مت دین کا کوئی حقیقی کام لے لے۔٣- سورہ فاتحہ اور درود کا بہت ورد رکھیں۔نمازوں کے بعد تسبیح ، تحمید اور تکبیر ضرور کریں اور کچھ دیر خاموش بیٹھ کر ذکرالہٰی کریں کہ ایسے اوقات میں یہ نسخہ و نور قلب پیدا کرنے میں بہت مفید ہو تاہے۔۴- الف۔بھاشا کے الفاظ سیکھنے اور ان کے استعمال کرنے کی طرف خاص توجہ کریں کہ تبلیغ کا آلہ زبان ہے زبان نہ آتی ہو توتبلیغ بے اثر ہو جاتی ہے۔پس بھاشا جو ان لوگوں کی زبان ہے