انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 122 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 122

۱۲۲ یہ لوگ جن کو زرتشتی یا پارسی کہتے ہیں نہ جلاتے ہیں نہ دفن کرتے ہیں بلکہ گدوں کو کھلاتے ہیں۔اس کام کے لئے انہوں نے ایک جگہ بنائی ہوئی ہے جس کو وغمہ کہتے ہیں۔انگریزی میں اس کا جو نام ہے اس کا ترجمہ ہے "مینار خاموشی" جو لوگ اس میں مردوں کو رکھتے ہیں اور یہ کام کرتے ہیں ان کو باہر نکلنے نہیں دیتے۔سکھ مذہب (۸) آٹھواں مذہب سکھ مذہب ہے۔اس مذہب کے بانی گورو نانک صاحبؒ کے عمل اور کام سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کو اچھاجانتے ہیں۔ایسا بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہندو بزرگوں کو بھی ا چھا جانتے ہیں۔ان میں کوئی شریعت نہیں۔انکی مذہبی کتاب گرنتھ صاحب ہے اسی کو یہ مانتے ہیں مسلمانوں سے اختلاف اور عداوت کی وجہ سے ان سے الگ ہو گئے ہیں۔عام طور پر اس مذہب میں اخلاقی تعلیم ہوتی ہے۔بہادر بنو۔جھوٹ نہ بولو۔وغیرہ۔اس کے دو بڑے فرقے ہیں۔ایک اکالی دوسرے اوا سی- اواسی پرانے ہندو بزرگوں کو بھی مانتے ہیں اور اکالی کہتے ہیں کہ سکھ نیا مذہب ہے ہندوؤں سے تعلق نہیں۔آجکل اس فرقہ کابہت زور ہے اور چھوٹے چھوٹے بہت سے فرقے اس مذہب میں ہیں۔جاپانی مذہب (9) نواں مذہب شنٹوازم ہے جو جاپان مذہب ہے۔ان میں نہ شریعت ہے نہ کوئی قانون ہے۔اخلاقی باتیں ہوتی ہیں اور وہ روح کی طاقتوں کے قائل ہیں۔مردوں کی روحوں کی پرستش کرتے ہیں۔مذہب فلسفہ (۱۰) دسواں مذہب فلفسہ کا ہے۔یہ شک وشبہ کامذہب ہے۔دہریہ بھی اسی میں داخل ہے۔یورپ میں ان کو اگناسٹک (Agnostic) کہتے ہیں اس کے معنی ہیں۔’’میں نہیں جانتا‘‘ اس مذہب کی بنیاد محض و ہم پر ہے۔ان کے سوا کچھ نئے مذہب پیدا ہوئے ہیں۔ان میں سے ایک بابی مذہب ہے اس کا عقیده ہے کہ نبی کریم ﷺ کے بعد ایک نیا رسول صاحب شریعت آیا ہے۔اس مذہب کا بانی ایک شخص محمد علی باب تھا جس کے نام سے منسوب ہو کر یہ لوگ بابی کہلاتے ہیں پھر اس کے بعد اس کا ایک خلیفہ بہاء اللہ اس کا جانشین ہوا اور اس کے نام سے منسوب ہو کر اس مذہب کا نام بہائی ہوگیا اور اب یہ لوگ اپنے آپ کو اسی نام سے ہی پکارا جانا پسند کرتے ہیں۔اس مذہب کا خیال ہے کہ حضرت امام حسین کی اولاد میں سے ایک امام غائب ہو گیا تھاجواب