انوارالعلوم (جلد 7) — Page 121
۱۲۱ بدھ مذہب (۵) انجواں مذہب بدھ مذہب ہے۔لوگوں کا خیال ہے کہ سب سے زیادہ تعداداسی مذہب کی ہے یہ مذہب پیدا تو ہندوستان میں ہوا مگر اب اس کے ماننے والوں کی بڑی تعداد ہندوستان سے باہر ہے چین اور جاپان وغیرہ میں اسی مذہب کے ماننے والےکثرت سے ہیں۔اس مذہب کا بانی بدھ ایک راجہ کا بیٹا تھا۔انہوں نے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر خدا کی یاد کی۔وہ کہتے ہیں کہ خواہشات کے مٹادینے کا نام نجات ہے اور خواہشات کا مٹانادینا ہو جانا ہے۔یہی اس مذہب کا بڑا امتیاز ہے۔وہ ہر قسم کی خواہشات ہی کو مٹا دینا چاہتے ہیں اس لئے وہ روزہ نہیں رکھتے اور دوسری قسم کی عبادات کو بھی مٹا دیا کیونکہ یہ بھی ایک قسم کی خواہش ہے اور خواہش کے مٹادینے کا نام فنا ہو تا ہے اور یہی نجات ہے۔جینی مذہب (۶) چٹھامذہب جین مت ہے۔اس مذہب کے ماننے والوں کی تعداد ہندوستان میں دو اڑھائی کروڑ ہوگی۔وہ کہتے ہیں کہ خدا کوئی نہیں چند پاک روحیں مل کردنیا پر حکومت کرتی ہیں اور باقی تمام ارواح ترقی کرتی ہیں اور اسی ترقی میں کبھی کوئی وقت آجاتا ہے کہ وہ نجات پا جاتی ہیں۔انسان کی روح کو مادہ لگ گیا ہے جب وہ مادہ جھڑ جاتا ہے تو وہ نجات پا جاتی ہے۔اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کوئی کا کانٹا کپڑے کو لگ جائے اوراس کانٹے کو الگ کردیا جائے ان کا بھی یہ عقیدہ ہے کہ جب تک وہ مادہ جھڑتا نہیں رو حیں بار بار آتی رہتی ہیں اور بار بار آنے کا نام تناسخ ہے۔یہ عقیدہ سب میں ہے۔زرتشتی مذہب (2) ساتواں زرتشتی مذہب کا علم ہے۔یہ مذہب پانچ ہزار برس پہلے ایران میں پیدا ہوا تھا۔بعض کا خیال ہے یہ ہندومذ ہب سے بھی پہلے کا ہے۔زرتشت ایک شخص ہے جس پر یہ مذہب نازل ہوا۔اس مذہب کے عقائد اسلام سے ملتے ہیں۔اعمال میں وضو، تیمم، نماز بھی پائی جاتی ہے اور دوزخ اور بہشت کا عقیدہ بھی رکھتے ہیں۔ان لوگوں کا سب سے بڑا اختلاف دوسرے مذاہب سے یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا سب سے بڑا جلوہ آگ اور سورج کو یقین کرتے ہیں اس لئے اس کی عام طور پر پوجا کرتے ہیں۔اس کے بعد پانی اور ہو ا عناصر کے بھی پرستار ہیں۔عملی طور پر دوسرے مذاہب کے بعض اعمال سے بہت بڑا اختلاف ہے۔مثلاً ہندو مردوں کو جلاتے ہیں اور مسلمان، عیسائی، یہودی سب دفن کرتے ہیں۔