انوارالعلوم (جلد 7) — Page 517
۵۱۷ اس معیار کے ماتحت جب ہم حضرت اقدسؑ مسیح موعود علیہ الصلوہ والسلام کے دعوے کو دیکھتے ہیں تو آپ کی سچائی ایسے دن کی طرح نظر آتی ہے جس کا سورج نصف النہار پر ہو آپؑ پر اللہ تعالیٰ نے اس کثرت اور اس تواتر کے ساتھ غیب کی خبریں ظاہر کیں کہ رسول کریم ﷺکے سوا اور کسی نبی کی پیشگوئیوں میں اس کی نظیر نہیں ملتی بلکہ سچ یہ ہے کہ ان کی تعداد اس قدر بڑھی ہوئی ہے کہ اگر ان کو تقسیم کیا جائے تو کئی نبیوں کی نبوت ان سے ثابت ہو جائے میں ان اخبار غیبیہ میں سے بارہ بطور مثال کے پیش کرتا ہوں- یہ پیشگوئیاں جو آپ نے کیں، بیسیوں اقسام کی تھیں،بعض سیاسی امور کے متعلق تھیں- بعض اجتماعی امور کے متعلق تھیں بعض تغیرات جو کے متعلق تھیں، بعض مذہبی امور کے متعلق تھیں` بعض دماغی قابلیتوں کے متعلق تھیں، بعض نسلی ترقی یا قطع نسل کے متعلق تھیں-،بعض تغیرات زمینی کے متعلق تھیں، بعض تعلقات دُول کے متعلق تھیں ،بعض تعلقات رعایا وحکام کے متعلق تھیں ،بعض اپنی ترقیات کے متعلق تھیں، بعض دشمنوں کی ہلاکت کے متعلق تھیں، بعض آئندہ حالات دنیا کے متعلق تھیں- غرض مختلف انواع واقسام کے امور کے متعلق تھیں کہ ان کی اقسام ہی ایک لمبی فہرست میں بیان کی جا سکتی ہیں- اب میں ذیل میں بارہ پیشگوئیاں آپ کی جو پوری ہو چکی ہیں بیان کرتا ہوں اور سب سے پہلے اس پیشگوئی کا ذکر کرتا ہوں جو افغانستان ہی کے ساتھ تعلق رکھتی ہے- پہلی پیشگوئی صاحبزادہ عبداللطیف شہیدومولوی عبدالرحمن صاحب شہید کی شہادت اور واقعات مابعد کے متعلق اے بادشاہ! اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور ان غلطیوں کے بدنتائج سے محفوظ رکھے جن کے ارتکاب میں آپ کا کوئی دخل نہ تھا` آج سے چالیس سال پہلے حضرت اقدسؑ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام میں بتایا گیا تھا کہ شاتان تذبحان وکل من