انوارالعلوم (جلد 7) — Page 337
انوار العلوم جلدے ۳۳۷ دعوة الامير کر غریبوں کی سی زندگی بسر کرتے ہیں اور اللہ کی مخلوق کی خدمت گزاری کرتے ہیں اور اپنے آرام پر لوگوں کی راحت کو مقدم رکھتے ہیں اور ظلم اور تعدی اور خیانت سے پر ہیز کرتے ہیں اور اخلاق فاضلہ کے حامل ہوتے ہیں اور اخلاق رذیلہ سے مجتنب رہتے ہیں وہ ور لوگ ایک ایسے مقام پر رکھے جائیں گے جسے جنت کہتے ہیں اور جس میں راحت اور چین کے سوادکھ اور تکلیف کا نام و نشان تک نہ ہوگا ۔ خدا تعالی کی رضا انسان کو حاصل ہو گی اور اس کا دیدار اسے نصیب ہو گا اور وہ اس کے فضل کی چادر میں لپیٹا جا کر اس کا ایسا قرب حاصل کرے گا گا کہ کہ گویا اس کا آئینہ ہو ہو جائے جائے گا اور صفات الله اللہیہ اس میں کامل طور پر جلوہ گر ہوں گی اور اس کی ساری ادنی خواہشات مٹ جائیں گی اور اس کی مرضی خدا کی مرضی ہو جائے گی۔ اور وہ ابدی زندگی پا کر خدا کا مظہر ہو جائے گا۔ یہ ہمارے عقیدے ہیں اور ان کے سوا ہم نہیں جانتے کہ اسلام میں داخل کرنے والے عقائد کیا ہیں۔ تمام ائمہ اسلام انہیں باتوں کو عقائد اسلام قرار دیتے چلے آئے ہیں اور ہم ان سے اس امر میں بکلی متفق ہیں۔